قومی

Delhi Assembly Election 2025: پرینکا گاندھی نے اپنے ارکان ِ خاندان کے ساتھ ڈالا ووٹ ، دیا خاص پیغام، کہا- آئین نے آپ کو دیا ہے…

نئی دہلی : کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے دہلی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہلی اسمبلی انتخابات کے موقع پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔  انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد “ایکس” پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ “آج کا دن اس بات کی اہیت کی حامل ہے کہ آئین نے جو اختیار آپ کو دیا ہے اسے استعمال کریں اور اگلے پانچ سالوں کے لیے اپنے مستقبل کا تعین کریں”۔ پرینکا نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا اور اس موقع پر انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اپنے حق کا صحیح استعمال کریں۔

انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ووٹ نہ صرف ایک فرد کو طاقت دیتا ہے بلکہ یہ پورے سماج اور دہلی کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالا اور ساتھ  ہی یہ پیغام دیا کہ ووٹ ڈالنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سوچ سمجھ کر ووٹ دینا ضروری ہے۔

جمہوریت کو مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع

پرینکا کا یہ پیغام جمہوریت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا ایک ذمہ داری ہے جسے ہر شہری کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں حصہ لے کر ہم اپنا مستقبل بناتے ہیں اور صحیح لیڈروں کا انتخاب کرکے جمہوریت کو مضبوط کرتے ہیں۔ ان کا پیغام دہلی کے لوگوں کو ووٹنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔

پرینکا گاندھی کی اپیل نے انتخابی بیداری میں  کیااضافہ 

مانا جا رہا ہے کہ پرینکا گاندھی کی اپیل سے دہلی کے لوگوں میں انتخابی بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالنے اور ووٹ کی اہمیت پر زور دینے کی مثال نے لوگوں میں جوش اور ذمہ داری کا احساس پیدا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

2 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

3 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

3 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

3 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

4 hours ago