وزیر اعظم نریندر مودی نے پریاگ راج میں تروینی سنگم میں پوتر اسنان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زعفرانی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ ان کے گلے میں اور ہاتھ میں رودرکش کی مالا تھی۔ پی ایم مودی نے منتروں کے جاپ کے درمیان سنگم میں ڈبکی لی۔
وزیر اعظم کا طیارہ بامرولی ہوائی اڈے پر پہنچا، جہاں گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دونوں نائب وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے پی ایم مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈی پی ایس ہیلی پیڈ پہنچے۔ وہاں سے ان کا قافلہ اریل کے وی آئی پی گھاٹ پہنچا، جہاں سے وہ کشتی کے ذریعے سنگم پہنچے اور اسنان کی مذہبی رسم مکمل کی۔
وزیر اعظم مودی ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے
سنگم میں اسنان ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے زعفرانی جیکٹ، ایڈیداس ٹریک پینٹ اور نیلے رنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی ا۔ اس کے ساتھ اس کے گلے میں رودرکش کی مالا تھی اور ہاتھ میں رودرکش بھی پہنا ہوا تھا۔اسنان کے بعد انہوں نے سورج دیوتا کی پوجا کی اور گنگا کی پوجا کی۔
پوجا کے بعد انداز بدل گیا۔
اسنان کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنے کپڑے بدلے لیکن ان کا لُک پھر بھی خاص رہا۔ انہوں نے کالا کرتہ، سفید چوڑی دار پاجامہ اور کالی جیکٹ پہنی تھی۔ اس کے علاوہ اس نے سر پر پہاڑی ٹوپی اور گلے میں مفلر پہن رکھا تھا۔ ان کے نئے انداز نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچی۔
وزیر اعظم مودی کے اس دورے کو مہا کمبھ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم مانا جا رہا ہے۔ اس مذہبی رسم میں ان کی شرکت سے عقیدت مندوں اور مقامی انتظامیہ میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…