قومی

Bharat Express: بھارت ایکسپریس کے ذریعہ ملک کےمسائل کو آواز دینا ہماری اولین ترجیح ہوگی: نیوز نیٹ ورک چیئرمین اوپیندر رائے کا غازی پور میں والہانہ استقبال

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کا جمعرات کے روز غازی پور میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ ملک کے سینئر صحافی اوپیندر رائے اپنے آبائی ضلع پہنچے تھے۔ شہر کے ہوٹل دی گرینڈ میں ضلع کے تمام صحافیوں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ اس دوران اوپیندر رائے نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت معلوم کی۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے نے بھارت ایکسپریس چینل کی لانچنگ سے متعلق ضلع کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ملک کے تمام چینل صحافت کے بنیادی مقصد سے بھٹکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی کے پیش نظر ابھی بھی ملک میں تمام نیوز چینلوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

سینئر صحافی اوپیندر رائے نے کہا کہ بھارت ایکسپریس چینل کے ذریعہ لوگوں کو حقائق پرمبنی جانکاری فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایکسپریس چینل ملک کی صحافتی دنیا کو ایک نئی سمت اور رفتار فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس موقع پرانہوں نے ضلع کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایکسپریس کے ذریعہ ملک کے موجودہ مسائل کو آواز دینا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایکسپریس لیک سے ہٹ کر سماج کی سبھی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کرے گا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے نے یہ بھی کہا کہ صحافت اور صحافی کا کردار ایک آئینے کی طرح ہوتا ہے، جو معاشرے کی سچائی کو بالکل ہو بہو دکھاتا ہے، جس کی آج بہت ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس کے ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے اپنے نیوزچینلوں کے پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈبیٹ کے ذریعہ وقت برباد نہ کرکے ہم معاشرے کی سچائی کو سامنے لائیں گے۔ صرف نیوز روم سے ہی صحافت نہیں ہوتی ہے، بلکہ ہندوستان کے دوردراز کے اضلاع میں رہنے والے ہمارے+ ساتھی معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

اس دوران ضلع کے سینئر صحافی سوریہ کمار سنگھ، شیو کمار، سوریہ ویر سنگھ، وجے نارائن تیواری، ونود پانڈے، شری رام رائے، آشیش سنگھ، ابھیشیک سنگھ نے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے والہانہ استقبال کیا۔ اس پروگرام میں ضلع کے صحافی امیتیش سنگھ، دروجے سنگھ، آشوتوش ترپاٹھی، آلوک  ترپاٹھی، انل کمار، سنجیو، سونوتیواری، ببلو رائے، کے کے رائے، آراین رائے، پون مشرا، اوم پرکاش، وپن یادو، شیو پرتاپ تیواری، ونود گپتا، رتن کمار، عارف انصاری، حسین انصاری، راہل پانڈے وغیرہ خاص طور پر موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bharat Express: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے وارانسی پہنچے، ایم پی بی پی سروج سمیت سینکڑوں لوگوں نے کیا شاندار استقبال

مقامی صحافیوں سے ملاقات کے بعد سینئر صحافی اوپیندر رائے اپنے آبائی گاؤں شیر پور کے لئے روانہ ہوگئے، جہاں 7 جنوری کو اپنی والدہ کی برسی تقریب میں شرکت کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

9 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago