ممبئی، 26 نومبر (بھارت ایکسپریس): بی ایم سی کی جانب سے کورونا بحران کے دوران خرچ کیے گئے 12000 کروڑ روپے کے اخراجات کی جانچ وارڈ آفس تک پہنچ گئی ہے۔ سی اے جی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان وارڈوں میں تحقیقات شروع کر دی ہیں جہاں کووڈ سنٹر اور ہسپتال قائم کیے گئے تھے۔ سی اے جی کی ٹیمیں اندھیری ایسٹ وارڈ آفس بشمول ورلی، بھائی کھلہ، باندرہ اور دادر میں تحقیقات کے لئے پہنچ رہی ہیں۔ یہ جانکاری بی ایم سی کے ایک اہلکار نے دی۔ سی اے جی ٹیم نے ورلی میں این ایس سی یو آئی، بھائی کھلہ میں رچرڈسن اینڈ کرڈاس، اندھیری ایسٹ میں سیون ہلز اسپتال، دھاراوی سینٹر، باندرہ ایسٹ میں سب سے بڑا کووڈ سینٹر میں مریضوں کی دیکھ بھال اور آکسیجن کی فراہمی اور پلانٹ کے اخراجات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس کے ساتھ ہی سی اے جی نے بی ایم سی کے آڈٹ ڈپارٹمنٹ سے ان ہوٹلوں کا بل بھی طلب کیا ہے جن میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو Quarantine میں رکھا گیا تھا اور جن کے اخراجات بی ایم سی اٹھا رہی تھی۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…