مختصر خبریں

شردھا قتل کیس: دہلی پولیس نے شردھا کے کالج کے دوست رجت شکلا سے پوچھ گچھ کی

وسئی: شردھا قتل کیس میں دہلی پولیس نے جمعہ کو شردھا کے کالج کے دوست رجت شکلا سے پوچھ تاچھ کی۔ شکلا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 2015 سے 2019 تک شردھا کے ساتھ کالج میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ شردھا کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا اور پورا ملک شردھا کے ساتھ ہے۔ ہمیں اس کے لیے آگے آنا چاہیے۔ آفتاب اسے بہت پریشان کرتا تھا۔ شکلا نے بتایا کہ آفتاب کے والدین پر بھی شبہ ہے، کیونکہ تب سے پورا خاندان لاپتہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ شردھا کے موبائل کو تلاش کرنے کے لیے دہلی اور مانک پور پولیس نے جمعرات کو بھیندر  کھاڑی میں سرچ آپریشن کیا تھا۔ دیر شام تک جاری رہنے والی اس کاروائی میں پولیس کو وہاں سے کچھ بھی نہیں ملا۔ جمعہ کو کوئی سرچ آپریشن نہیں کیا گیا۔

Bharat Express

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

34 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

46 minutes ago