علاقائی

UP STF kills four criminals: یوپی ایس ٹی ایف نے انکاؤنٹر کے دوران ارشد سمیت چار بدمعاشوں کو کیا ہلاک، گولی لگنے سے انسپکٹر زخمی

شاملی: اتر پردیش کے شاملی میں آدھی رات کو یوپی ایس ٹی ایف اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس کارروائی کے دوران ایس ٹی ایف نے ایک لاکھ روپے کا انعامی ارشد اور اس کے تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکاؤنٹر شاملی کے جھنجھانا علاقے میں ہوا۔ دونوں طرف سے فائرنگ میں مصطفی کگا گینگ کا رکن ارشد اور اس کے تین ساتھی منجیت، ستیش اور ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گئے۔ حالانکہ، بعد میں ان سب کی موت ہو گئی۔ ارشد سہارنپور کے بیہٹ تھانے سے لوٹ کے ایک کیس میں مطلوب تھا۔

اے ڈی جی زون نے ارشد پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ ارشد کے خلاف سہارنپور، شاملی، مظفر نگر اور ہریانہ میں لوٹ، قتل اور دیگر سمیت 17 مقدمات درج تھے۔ انکاؤنٹر کے دوران ایس ٹی ایف ٹیم کی قیادت کر رہے انسپکٹر سنیل کو کئی گولیاں لگیں۔ انہیں علاج کے لیے کرنال کے امرت دھارا اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے انہیں گروگرام کے میدانتا ریفر کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی دیر رات ایس ٹی ایف میرٹھ کو خفیہ اطلاع ملی کہ بدمعاش شاملی کے جھنجھانا علاقے میں لوٹ کی نیت سے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد ایس ٹی ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق ٹیم نے کار کو آتے دیکھا تو اسے روکنے کی کوشش کی، اس دوران کار سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں طرف سے تقریباً 30 منٹ تک فائرنگ جاری رہی۔ ایس ٹی ایف نے مصطفی کگا گینگ کے رکن ارشد اور اس کے تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Akhilesh Yadav on Police Custody Death Case: سنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی موت پراکھلیش یادو نے بی جے پی کو گھیرا، کہہ دی یہ بڑی بات

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونےسنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی مبینہ موت کے معاملے…

11 minutes ago

Reliance Smart Bazaar’s Sale: ریلائنس کےاسمارٹ بازار کی ’فُل پیسہ وصول‘ سیل

فُل پیسہ وصول سیل میں، صارفین کوزبردست رعایتی مواقع ملیں گے، جیسے صرف 799 روپئے…

28 minutes ago

BJP Manifesto 2.0 for Delhi Elections: امیدواروں کو 15 ہزار، دلت طلباء کے لیے وظیفہ اسکیم… بی جے پی نے سنکلپ پتر-2 میں کئے یہ وعدے

انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر…

34 minutes ago

Shraddha clicked a picture with Siddhant: شردھا نے سدھانت کے ساتھ کلک کرائی تصویر، کیپشن میں لکھا، ’گوگو کے بچے دیکھو کتنے اچھے‘

اداکار شکتی کپور نے 1994 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’انداز اپنا اپنا‘…

1 hour ago

Delhi Election 2025: کانگریس کے مقامی لیڈران میں جوش و خروش کی کمی، راہل اور پرینکا ہوئے برہم، بنائی یہ حکمت عملی

راہل کی ریلی (23 جنوری)  کو مسلم محلہ مصطفی آباد میں منعقد کی  جائے گی۔…

2 hours ago