نئی دہلی: لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی پولیس کمشنر کو قومی دارالحکومت میں رہنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیا دراندازوں کی شناخت کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مہاراشٹر میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم کے بنگلہ دیشی ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد تمام ریاستیں الرٹ موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے پولیس کمشنر کو خط لکھ کر غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایل جی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بنگلہ دیشی بھی دہلی میں جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ اس لیے دہلی پولیس کو غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم شروع کرنی چاہیے اور ہر کسی کی جانچ ہونی چاہیے۔
ایل جی کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سنجیدہ مجرمانہ واقعہ کا حوالہ دیا جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری مبینہ طور پر ایک گھر میں گھسنے کے بعد مجرمانہ حملے میں ملوث تھا۔ خط کے مطابق، ملزم، جس نے مبینہ طور پر سیف علی خان کو 16 جنوری کو ممبئی کے ان کے فلیٹ میں کئی بار چاقو مارا تھا، وہ فرضی شناخت کے تحت رہ رہا تھا اور ایک ریسٹورنٹ میں ملازم تھا۔ ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو اکثر دکاندار اور دیگر رہائشی مزدور اور گھریلو ملازم کے طور پر مقررہ کم از کم اجرت سے کم اجرت پر نوکری دیتے ہیں۔
ایل جی نے کہا، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک منظم سنڈیکیٹ اور مفاد پرست گروہ ہیں جو آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ اور راشن کارڈ جیسے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر ایسے تارکین وطن کی آباد کاری اور ملازمت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تارکین وطن کے ملوث ہونے سے انکارنہیں کیا جا سکتا، اور ہدایت کی کہ مشن موڈ پر ایسے ’دراندازوں‘ کی شناخت کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی جائے۔
بھارت ایکسپریس ۔
سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونےسنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی مبینہ موت کے معاملے…
فُل پیسہ وصول سیل میں، صارفین کوزبردست رعایتی مواقع ملیں گے، جیسے صرف 799 روپئے…
انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر…
مارے گئے 15 ماؤ نوازوں میں ایک کروڑ کا انعامی ماؤنواز بھی شامل ہے ۔…
اداکار شکتی کپور نے 1994 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’انداز اپنا اپنا‘…
راہل کی ریلی (23 جنوری) کو مسلم محلہ مصطفی آباد میں منعقد کی جائے گی۔…