علاقائی

Amit Shah on Next census: آئندہ پارلیمانی اجلاس میں مرکزی سرکار مردم شماری سے متعلق ایک بل کرے گی پیش

Amit Shah on Next census: آئندہ ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں ایک بار پر مردم شمارے کے مسئلے پر ہنگامہ ہوسکتا ہے۔ چونکہ مرکزی سرکار آئندہ اجلاس میں مردم شماری سے متعلق ایک بل پیش کرنے والی ہے جس میں بہت ساری نئی چیزوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آجمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مردم شماری میں تمام طرح کے ریکارڈ اور جانکاری کو محفوظ کرنا سب سے اہم ہوگا۔ اس عمل میں عام شہریوں کی جانکاری سے متعلق تمام پہلووں کو شامل کیا جائے گا۔ سبھی طرح کے ڈیٹا کی آن لائن انٹری کی سہولیات میسر آئیں گی اور مردم شماری سے متعلق جتنے بھی پہلو ہوسکتے ہیں سبھوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ امت شاہ اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ اگلی مردم شماری کی مشق کے اعداد و شمار سے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں مدد ملے گی۔ مردم شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ترقی کے منصوبے بنانے کے لیے درست اعداد و شمار ضروری ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ “ترقیاتی منصوبے صرف اس وقت بنائے جاسکتے ہیں جب درست اعداد و شمار دستیاب ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مردم شماری کی اگلی مشق کے اعداد و شمار سے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں مدد ملے گی۔

اس کے ساتھ ہی آج پیدائش اور موت کے اندراج کے لیے بنائے گئے ایک ویب پورٹل کا بھی وزیرداخلہ امت شاہ نے افتتاح کیا ہے۔ اس موقع سے امت شاہ نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے پیدائش اور موت کا اندراج اہم ہوتاہے۔ کیونکہ اسے شہریوں کے ڈیٹا، ووٹر کی فہرست اور استفادہ کنندگان کی تشخیص کے لیے مختلف ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 1981 کی مردم شماری سے متعلق معلومات پر مشتمل ایک کتاب آج لانچ کی گئی ہے، جس میں بہت ساری اہم جانکاریاں شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مردم شماری کے لٹریچر کی اشاعتوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔ اس سے محققین کو بڑی راحت ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ پارلیمانی اجلاس میں مردم شماری سے متعلق ایک مسودہ پیش کیا جائے گا،جس میں تمام پہلووں کو شامل کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Women, children, animals are not safe in India: خواتین،بچے اور جانور ہندوستان میں فی الحال محفوظ نہیں ہیں:جان ابراہم

اداکار نے کہا کہ ہندوستان خواتین، بچوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ انہوں…

3 hours ago

Call Me Bae: ’کال می بے‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں کرن جوہر کا مزاحیہ انداز، ‘سر’ کہنے پر کیا اعتراض

سیریز میں ویر داس، گرفتح پیرزادہ، ورون سود، وہان سمت، مسکان جعفری، نہاریکا لائرا دت،…

3 hours ago