علاقائی

India’s textile: مالی سال 2024-2025 کے اپریل تا اکتوبر میں ہندوستان کی ٹیکسٹائل و ملبوسات کی برآمدات 7 فیصد سے بڑھ کر 21.36 بلین ڈالر تک پہنچی

ہندوستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی کل برآمدات بشمول دستکاری، مالی سال 2024-2025 کے اپریل تا اکتوبر کی مدت کے دوران 7 فیصد اضافے کے ساتھ 21.36 بلین ڈالر ہوگئی، جو کہ مالی سال 2023-2024 کی اسی مدت میں $20 بلین تھی۔

2022-2023 میں ہندوستان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا عالمی سطح پر چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہونے کا امکان ہے، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی تجارت میں اس کا حصہ 3.9فیصد ہے۔ ہندوستان کی کل برآمدات میں دستکاری سمیت ٹیکسٹائل اور ملبوسات (ٹی اینڈ اے) کا حصہ 2023-24 20میں قابل ذکر 8.21فیصد رہا۔ ہندوستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی درآمد مالی سال 2023-2024 میں 15 فیصد کم ہوکر $8.9 بلین ہوگئی ، جب کہ مالی سال 2022-2023 میں یہ 10.481 بلین ڈالر تھی۔

کاٹن ٹیکسٹائل کی درآمد میں اضافہ

کاٹن ٹیکسٹائل کی درآمد میں اضافہ ہوا ،جس کی بنیادی وجہ طویل سوتی فائبر کی درآمد ہے۔ ہندوستان کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے سرفہرست درآمد کنندگان میں امریکہ اور یورپی یونین ہیں، جو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی کل برآمدات کا تقریباً 47 فیصد حصہ ہیں۔ زیادہ تر درآمدات دوبارہ برآمد یا صنعت کی خام مال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔

ٹیکسٹائل اور ملبوسات برآمد کنندہ

ہندوستان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے اور اسے تجارتی سرپلس حاصل ہے۔ ہندوستان کے ریڈی میڈ گارمنٹس (آر ایم جی) کا کل برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ 41 فیصد یعنی 8.733 بلین ڈالر ہے، اس کے بعد کاٹن ٹیکسٹائل کا 33 فیصد یعنی 7.082 بلین ڈالر ہے۔ انسانی ساختہ ٹیکسٹائل کا حصہ 15 فیصد ہے، جو اپریل تا اکتوبر مالی سال 2024-2025 کے دوران 3.105 بلین ڈالر ہے۔ اون اور ہینڈلوم کے علاوہ تمام اشیاء میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں اون اور ہینڈلوم کی برآمدات میں بالترتیب 19فیصد اور 6فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی درآمد

کل درآمدات میں سے، ہندوستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات، بشمول دستکاری، مالی سال 2024-2025 کے اپریل سے اکتوبر کے دوران 5.425 بلین ڈالر تک گر گئی، جب کہ مالی سال 2023-2024 کی اسی مدت میں یہ 5.464 بلین ڈالر تھی۔ ڈالر 1859 ملین ڈالر کی درآمدات کے ساتھ انسانی ساختہ ٹیکسٹائل کے زمرے کا مالی سال 2024-2025 کے اپریل تا اکتوبر کی مدت کے دوران کل درآمدات ($5,425 ملین) میں سب سے بڑا حصہ (34فیصد) ہے، کیونکہ اس شعبے میں مانگ اور سپلائی میں فرق ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Elections 2025: کب ہوگا دہلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان؟ سامنے آیا بڑا اپڈیٹ

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن…

11 hours ago

New Shama Laboratories Program in Bhopal: یونانی طب کی اہمیت، افادیت اورجدید دورمیں اس کے کردارسے متعلق نیوشمع لیبارٹریز کا بڑا قدم

نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب…

12 hours ago

Justin Trudeau resigns: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دیا استعفیٰ، تنقید کے درمیان لیا بڑا فیصلہ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے…

12 hours ago

Team India: آسٹریلیا کے دورے کے بعد اب ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کب میدان میں اترے گی ٹیم انڈیا، جانئے کس سے ہوگا مقابلہ؟

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ…

12 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اسدالدین اویسی پر عام آدمی پارٹی کا پلٹ وار، امانت اللہ خان نے کہا- بی جے پی کے جیت میں اہم رول ادا کرتی ہے اے آئی ایم آئی ایم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے…

12 hours ago