لکھنؤ، اتر پردیش کے رام سوروپ کالج سے B.Tech سائبر سیکیورٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے سال19 سالہ ذہین طالب علم انوپ مشرا آخری فیز کی گردے(کڈنی) کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کا علاج ایس جی پی جی آئی لکھنؤ میں کیا جا رہا ہے جہاں ان کا (گردے)کڈنی ٹرانسپلانٹ ہونا ہے ۔
کڈنی ٹرانسپلانٹ میں بہت بڑی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے، جس کے لیے کئی سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور اڈانی فاؤنڈیشن سے مدد کی اپیل کی تھی۔
گردے کی بیماری میں مبتلا اس ذہین طالب علم کی یہ تکلیف اور دردناک کہانی مشہور صنعت کار گوتم اڈانی سے دیکھی نہیں گئی اور انہوں نے اڈانی فاؤنڈیشن کو ہدایت کی کہ وہ کڈنی ٹرانسپلانٹ اور بہتر علاج میں ہر ممکن مدد فراہم کرے۔
گوتم اڈانی پہلے بھی ضرورت مندوں کی مدد کرتے رہے ہیں۔ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری سے تعلق رکھنے والی معصوم بچی لولی کا آپریشن بھی ان کی ہدایت پرہوا تھا ، اس بچی کے ہاتھ اورپیر بچپن سے ٹیڑھے تھے، ایک 4 سالہ معصوم بیٹی مانوشری کا علاج بھی پی جی آئی میں ہواتھا، اس بچی کے دل میں سوراخ تھا ۔ جس کے دل میں سوراخ تھا۔
اڈانی گروپ نے کاروبار اپنا ایک مقام بنایا ہے،انسانی قدروں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کی انسان دوست نظریات کوکافی اہم مانا جاتا ہے، یہ ان کی نرم دلی کو واضح کرتا ہے ۔
بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: نتیش کمار ریڈی نے 105 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر…
بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے…
پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن برما کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا…
ان دنوں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے،…
ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق کھدائی کی جگہ کے آس پاس کے مکانات کے حصے بھی…
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست…