علاقائی

J&K Assembly Elections 2024: کانگریس لیڈر نے پارٹی سے بغاوت کی، عمر عبداللہ کے خلاف داخل کیا پرچہ نامزدگی

سری نگر: جموں و کشمیر کے گاندربل میں کانگریس کے ضلع صدر نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے بدھ کے روز نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف گاندربل اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کانگریس گاندربل ضلع کے صدر ساحل فاروق نے درجنوں نوجوان حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے کہا کہ گاندربل ضلع کے مفادات کو ہمیشہ باہر کے لوگوں کو جگہ دینے کے لیے قربان کیا گیا ہے۔

ساحل نے کہا، ’’امیدواروں کو گاندربل کے لوگوں کی نمائندگی کرنے کے لیے ہوائی جہاز سے لے جایا جاتا ہے، لیکن اس حلقے کے نوجوانوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی تقدیر کسی باہر کے شخص کے حوالے نہیں کریں گے۔‘‘

عمر عبداللہ کے خلاف انتخاب لڑنے کا فیصلہ این سی اور کانگریس کے درمیان قبل از انتخابات اتحاد کے خلاف ہے۔ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس 52 سیٹوں پر اور کانگریس 31 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

دونوں پارٹیوں نے دو سیٹیں- جموں ڈویژن اور وادی میں ایک ایک سیٹ- پینتھرس پارٹی اور سی پی آئی (ایم) کے لیے چھوڑی ہیں۔ دونوں اتحادی پارٹنرز جموں ڈویژن میں نگروٹہ، ڈوڈہ، بھدرواہ اور بانہال اور وادی میں سوپور کی پانچ سیٹوں پر کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچ سکے۔ این سی اور کانگریس دونوں ان سیٹوں پر ‘دوستانہ مقابلہ’ میں امیدوار کھڑے کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر انتخابات کیلئے عمر عبداللہ نے گاندربل سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، جیل میں بند مولوی سرجن برکاتی ان کے خلاف لڑ سکتے ہیں الیکشن

ساحل فاروق کی مخالفت دونوں جماعتوں کے درمیان قبل از انتخابات اتحاد کے موڈ کو متاثر کر سکتی ہے۔ اگر ساحل واحد ایسا باغی ہوتے ہیں تو کانگریس ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرکے اتحاد کی حفاظت کرسکتی ہے۔ اگر آنے والے دنوں میں این سی یا کانگریس کیڈر سے اس طرح کے مزید معاملے سامنے آتے ہیں تو دونوں پارٹیوں کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago