یمنا ایکسپریس وے پر دو بڑے حادثے
پٹنہ: بہار کے ارول ضلع میں جمعرات کی شام ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے ٹاؤن تھانہ علاقے کے تحت پرسادی انگلش گاؤں کے قریب شام 7.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او علی صابری نے بتایا کہ مہلوکین ضلع کے کلر تھانے کے تحت کمٹہ گاؤں کے رہائشی ہیں۔ وہ مہندرا اسکارپیو ایس یو وی میں پٹنہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
صابری نے کہا، ’’حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار گاڑی ایک چھوٹے اسپیڈ بریکر سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور نے ایس یو وی پر کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے ایس یو وی پھسل کر سڑک کے قریب سون نہر میں جا گری۔‘‘
صابری نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ خوش قسمتی سے تین افراد شدید زخمی ہونے کے باوجود بچ گئے۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ پرمانند کمار، 28 سالہ پرینکا کماری، پرمانند کمار کی 22 سالہ بیوی سونی کماری اور پرمانند اور سونی کماری کی ایک سالہ بیٹی تنو کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی کمٹہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ نمنیت کمار، 30 کی سویتا دیوی اور 45 سال کی ویجنتی دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔
صابری نے کہا کہ ہم نے لواحقین کو حادثے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ لاشوں کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ زخمی اس وقت صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈر مارچ میں شریک؛ منڈی…
ستمبر 2026 میں خوردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.54 فیصد ہوگئی۔ سبزیوں سمیت کھانے…
دہلی میں احتجاج اور مارچ کے دوران میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے اچانک…
راہل گاندھی کی قیادت میں ممتا بنرجی، اکھلیش یادو اور تیجسوی یادو سمیت کئی رہنما…
قائم مقام چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے اور جسٹس سنجے شرما پر مشتمل ڈویژن بینچ,…
گجرات کے سورت میں کام کرنے والے اتر پردیش اور بہار کے مزدور مبینہ استحصال…