قومی

Kejriwal will win Delhi: کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان کا دعویٰ، دہلی اسمبلی انتخابات میں کجریوال کی ہوگی جیت

دہلی اسمبلی انتخابات کے درمیان مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید اروند کجریوال الیکشن جیت جائیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس بھی میدان میں ہے۔ دہلی میں 5 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے اور 8 فروری کو نتائج کا اعلان ہونا ہے۔پرتھوی راج چوان نے کہا کہ دہلی کا الیکشن بہت اہم الیکشن ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شاید وہاں کجریوال جیت جائیں گے۔ کانگریس بھی میدان میں ہے، کانگریس بھی الیکشن لڑے گی۔ اچھا ہوتا اگر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد ہوتا لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونے والا ہے۔اور یہاں بیٹھ کر یہ کہنا مشکل ہو گا کہ دہلی میں کیا ہو رہا ہے۔

پرتھوی راج چوہان کو گزشتہ سال مہاراشٹر میں ہونے والے انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ وہ کرد ساؤتھ سے میدان میں تھے۔ بی جے پی امیدوار نے اس سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب دہلی میں انتخابی  مہم  اپنے عروج پر ہے۔

 دہلی کانگریس مسلسل عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال پر حملہ کر رہی ہے۔ اروند کجریوال نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہاں سے کانگریس نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کو میدان میں اتارا ہے۔ سندیپ دکشت اس سیٹ سے جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے اس سیٹ سے سابق ایم پی پرویش ورما کو میدان میں اتارا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election:  عام آدمی پارٹی نے دہلی میں لگائی ہورڈنگز، بی جے پی سے پوچھا وزیراعلیٰ کا نام

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…

1 hour ago

Major Russian attack on Zaporizhia: یوکرین کے جنوبی شہر زاپوریزہیا پر روس کا بڑا حملہ، 13 لوگوں کی ہوئی موت، درجنوں افراد ہوئے زخمی

گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…

2 hours ago

HMPV Outbreak: کیا HMPV سے پھیلے گی نئی وبا؟ ڈبلیو ایچ او کے سابق سائنسدان نے بتائی وجہ، آپ بھی جان لیجئے

ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…

3 hours ago

Tirupati Stampede: تروپتی مندر میں کیسے مچی بھگدڑ؟ اب تک 6 افراد کی جا چکی ہے جان، جانئے تفصیل

حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…

3 hours ago

Weather Forecast: یوپی سے لے کر دہلی-این سی آر تک شدید سردی کی پیشن گوئی، پنجاب میں درجہ حرارت 3 ڈگری تک پہنچا

9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…

4 hours ago