آج آندھراپردیش کے تروپتی میں بھگوان وینکٹیشور مندر کے ویکنتھا دوارہ کے درشن کے لیے ٹوکن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ میں چار افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ تروپتی میں وشنو نواس اور رامانائیڈو اسکول علاقے کے قریب پیش آیاہے۔ کئی شدید زخمیوں کو رویا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
وہیں آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے تروپتی میں وشنو نواسم کے قریب تروملا سریوری ویکنتھا دوارہ میں درشن کے لیے ہونے والی بھگدڑ میں 4 عقیدت مندوں کی موت پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔آندھرا پردیش کے سی ایم او کی طرف سے بیان جاری کرکے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹکٹ بکنگ کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے افراتفری مچ گئی جس میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس میں ملیکا نامی خاتون بھی شامل ہے۔ حالات کو بگڑتے دیکھ کر تروپتی پولیس نے چارج سنبھال کر حالات کو قابو میں کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ درشن کے لیے لگ بھگ 4000 لوگ ٹوکن کے قطار میں کھڑے تھے۔ فی الحال مندر کمیٹی کے چیرمین بی آر نائیڈو صورتحال کے تعلق سے ایک ہنگامی میٹنگ کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…
19 سالہ پوجا نے خواتین کے ہائی جمپ فائنل میں 1.84 میٹر کی چھلانگ لگا…
اسٹینڈ اَپ کامیڈین کنال کامرا نے سپریم کورٹ کی 7 رکنی آئینی بنچ کے سامنے…
نئی دہلی میں ’عصری کتھک، روایت، جدت اور اظہار‘ کے موضوع پر خصوصی ثقافتی پروگرام…