قومی

Lok Sabha Speaker in London: لندن میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا بڑا بیان،کہا-انڈین الیکشن کمیشن کے پاس آزادانہ،غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا بہترین ریکارڈ

لوک سبھا اسپیکر  اوم برلا نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی الیکشن کمیشن کے پاس آزادانہ، منصفانہ، آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا بہترین ریکارڈ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک متحرک جمہوریت ہے جس میں تقریباً ایک ارب ووٹر ہیں۔ ہندوستان میں انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے ذکر کیا کہ اس طرح کی شرکت ہمارے انتخابی عمل میں شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔ برلا نے یہ باتیں آج لندن میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر، عالی  سر لنڈسے ہویل کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان آئین کو اپنانے کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے،  برلا نے کہا کہ ہندوستان کے آئین نے ملک میں انقلابی سماجی و اقتصادی تبدیلیاں لائی ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اپنی آزادی کے سوویں سال یعنی 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں جمہوریت کی جڑیں نچلی سطح سے لے کر پارلیمنٹ تک بہت گہری ہیں،  برلا نے کہا کہ ملک پالیسی مداخلتوں کے ذریعے معیشت، سیاست اور سماج میں صنفی فرق کو ختم کر رہا ہے۔ ایک پارلیمانی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے،  برلا نے زور دیا کہ تنوع کے باوجود، ہندوستان پارلیمانی مکالمے اور بات چیت کے ذریعے سماج کے مختلف طبقات کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے، لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال نے قانون سازوں کو با اختیار بنایا ہے اور انھیں اپنی پارلیمانی ذمے داریوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے نبھانے میں مدد کی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ریاستی قانون ساز اسمبلیاں بھی اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنا رہی ہیں۔ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے  برلا نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی علم، بہترین طرز عمل اور تجربات کے زیادہ سے زیادہ تبادلے پر زور دیا۔  برلا نے کہا کہ دونوں ممالک کے نوجوان اور خواتین ارکان پارلیمنٹ کو زیادہ سے زیادہ بات چیت کرنی چاہیے۔ برلا نے بتایا کہ لوک سبھا سکریٹریٹ میں پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسیز (پی آر آئی ڈی ای) پارلیمانی تربیت فراہم کرنے والے عالمی معیار کے اداروں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ انھوں نے قانون سازوں کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس چیز کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ لوگوں سے عوام کے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی سے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہیں،  برلا نے اپنے خیال کا اظہار کیا کہ اس دوستی نے تعلقات کو مزید مضبوط اور کثیر جہتی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراعات اور خلا کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election:  عام آدمی پارٹی نے دہلی میں لگائی ہورڈنگز، بی جے پی سے پوچھا وزیراعلیٰ کا نام

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…

1 hour ago

Major Russian attack on Zaporizhia: یوکرین کے جنوبی شہر زاپوریزہیا پر روس کا بڑا حملہ، 13 لوگوں کی ہوئی موت، درجنوں افراد ہوئے زخمی

گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…

2 hours ago

HMPV Outbreak: کیا HMPV سے پھیلے گی نئی وبا؟ ڈبلیو ایچ او کے سابق سائنسدان نے بتائی وجہ، آپ بھی جان لیجئے

ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…

3 hours ago

Tirupati Stampede: تروپتی مندر میں کیسے مچی بھگدڑ؟ اب تک 6 افراد کی جا چکی ہے جان، جانئے تفصیل

حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…

3 hours ago

Weather Forecast: یوپی سے لے کر دہلی-این سی آر تک شدید سردی کی پیشن گوئی، پنجاب میں درجہ حرارت 3 ڈگری تک پہنچا

9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…

4 hours ago