انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: ‘عاشقی 3’ پر  لگا بریک ، اب نئی فلم میں کارتیک آریان اس حسینہ کے ساتھ کریں گے رومانس

سال2013کی ہٹ فلم ‘عاشقی 2’ کے سیکوئل کو لے کر شائقین میں کافی کریز تھا۔ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ میکرز نے مرکزی اداکارہ ترپتی ڈمری کو فلم سے باہر نکال دیا ہے۔ لیکن اب خبریں ہیں کہ کارتیک آریان کے ساتھ بننے والی اس فلم کو روک دیا گیا ہے۔ اب کارتیک آریان کے ہاتھ میں ایک نئی فلم ہے جس میں وہ ترپتی کے ساتھ نہیں بلکہ کسی اور حسینہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تقریباً 2 سال قبل فلم ‘عاشقی 3’ کا اعلان کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ اس کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔ فلم کو انوراگ باسو ڈائریکٹ کر رہے تھے۔ ‘عاشقی 3’ کے اعلان کے بعد سے کئی طرح کی رکاوٹیں سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی طور پر مکیش بھٹ اور بھوشن کمار کے درمیان فلم کو پروڈیوس کرنے کے حوالے سے بات چیت چل رہی تھی،  لیکن اس اسکیم کو تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکا  ہے۔

‘عاشقی 3’ ہوئی ڈبہ میں بند

مارچ 2024 میں ٹی سیریز کے ہیڈ بھوشن کمار نے اعلان کیا تھا کہ وہ کارتیک آریان اور انوراگ باسو کے اس پروجیکٹ کو اکیلے ہی تیار کریں گے۔ اس کے بعد فلم کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ اس کے بعد نومبر میں خبر آئی کہ کارتیک آریان اس بات پر بضد ہیں کہ وہ صرف عاشقی بینر کی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اب ترپتی ڈمری نے بھی فلم سے باہر ہوگئیں ہیں ۔ ان تنازعات کے درمیان فلم بھلے ہی روک دی گئی ہو لیکن کارتیک آریان کا رومانوی انداز ضرور دیکھنے کو ملنے والا ہے ۔

کارتیک آریان نئی فلم میں ایک نئی حسینہ  سے عشق کرتے نظر آئیں گے

کارتیک آریان اور انوراگ باسو ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ بھوشن کمار بھی اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ تینوں ایک لواسٹوری میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شروری واگھ اس فلم میں کارتیک آریان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر یا فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

18 minutes ago

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

2 hours ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

3 hours ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

3 hours ago