وزیر اعظم نریندر مودی نے وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش 2 لاکھ کروڑ سےزیادہ کے ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیادرکھا اور افتتاح کیا۔ بھگوان سمھاچلم وراہ لکشمی نرسمہا سوامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، مودی نے کہا کہ یہ 60 سال کے وقفے کے بعد، عوام کے آشیرواد سے، ملک میں لگاتار تیسری بار مرکزی حکومت منتخب ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری طور پر آندھرا پردیش میں حکومت کی تشکیل کے بعد یہ ان کا پہلا پروگرام تھا۔ مودی نے تقریب سے پہلے روڈ شو کے دوران شاندار استقبال کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی تقریر کے دوران چندرا بابو نائیڈو کے ہر لفظ اور احساس کی روح کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے نائیڈو نے اپنی تقریر میں جن اہداف کا تذکرہ کیا ہے انہیں آندھرا پردیش اور بھارت کے عوام کی حمایت سے حاصل کرنے میں اعتماد کا اظہار کیا۔
مودی نے کہا’’ہمارا آندھرا پردیش امکانات اور مواقع کی ریاست ہے‘‘۔ انہوں نےتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ان امکانات کا ادراک ہو جائے گا، آندھرا پردیش ترقی کرے گا، اوربھارت ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آندھرا پردیش کی ترقی ہمارا وژن ہے اور آندھرا پردیش کے عوام کی خدمت ہمارا عزم ہے۔ مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آندھرا پردیش نے 2047 تک 2.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، شری بابو نائیڈو کی حکومت نےسورن آندھرا ایٹ 2047′ پہل شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت ہر مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آندھرا پردیش کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے اور مزید کہا کہ مرکزی حکومت لاکھوں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں میں آندھرا پردیش کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا اور ان ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے آندھرا پردیش اور پورے ملک کو مبارکباد دی۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ آندھرا پردیش اپنی اختراعی نوعیت کی وجہ سے آئی ٹی اور ٹکنالوجی کا ایک اہم مرکز ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ “اب آندھرا پردیش کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کا مرکز بننے کا وقت آگیا ہے”۔ انہوں نے سبز ہائیڈروجن جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مودی نے نوٹ کیا کہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن 2023 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا ہدف 2030 تک 50 لاکھ میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں دو گرین ہائیڈروجن مرکز قائم کیے جائیں گے، جن میں سے ایک وشاکھاپٹنم میں ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وشاکھاپٹنم عالمی سطح پر ان چند شہروں میں شامل ہو گا جہاں بڑے پیمانے پر گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کی سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ گرین ہائیڈروجن ہب آندھرا پردیش میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرے گا اور مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو ترقی دے گا۔ مودی نے ریمارک کیا کہ انہیں نکاپلی میں بلک ڈرگ پارک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ آندھرا پردیش ملک کی ان تین ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں اس طرح کا پارک قائم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پارک مینوفیکچرنگ اور ریسرچ کے لیے بہترین انفراسٹرکچر فراہم کرے گا، مقامی فارما کمپنیوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے سرمایہ کاروں کے جوش و خروش اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہری کاری کو ایک موقع کے طور پر دیکھتی ہے اور آندھرا پردیش کو نئے دور کی شہری کاری کی مثال بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آج کرشنا پٹنم انڈسٹریل ایریا، جسے کرس سٹی بھی کہا جاتا ہے، کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نےکہا کہ یہ سمارٹ سٹی چنئی۔بنگلور انڈسٹریل کوریڈور کا حصہ ہوگا، جس سے آندھرا پردیش میں ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری اور لاکھوں صنعتی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ آندھرا پردیش پہلے ہی ایک مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر شری سٹی سے فائدہ اٹھا رہا ہے، مودی نے اس بات پر زور دیا کہ آندھرا پردیش کو صنعتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ملک کی سرفہرست ریاستوں میں شامل کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیے دنیا کے سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…
حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…
9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…