انٹرٹینمنٹ

Salim Khan on Salman Khan Khan’s Marriage: والد سلیم خان نے بتایا کیوں نہیں ہو رہی ہے سلمان خان کی شادی، کہہ دی یہ بڑی بات

بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان جتنا اپنی پروفیشنل لائف سے متعلق سرخیوں میں رہتے ہیں، وہیں ان کی ذاتی زندگی (پرسنل زندگی بھی لوگوں کی کافی دلچسپی ہے۔ سلمان خان کی زندگی میں ان کی لولائف اورشادی سے متعلق فینس کو سب سے زیادہ تجسس رہتا ہے۔ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ بھائی جان جلد ہی دولہا بن جائیں، لیکن آج تک ایسا ہونہیں پایا۔ ان کا نام توکئی اداکارہ کے ساتھ جڑا، لیکن شادی کسی کے ساتھ نہیں ہوئی۔ اب والد سلیم خان نے اس کے پیچھے کی ایک دلچسپ وجہ بتائی ہے۔

سلمان خان کے والد سلیم خان اپنے انٹرویومیں واضح طور پربات کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ سلیم خان اکثردل کھول کر باتیں کرتے ہیں اوراپنے بچوں سے متعلق حساس موضوعات پربھی کھل کراپنی رائے رکھتے ہیں۔ حال ہی میں سلیم خان کا کومل نہاٹا کے ساتھ ایک کافی پرانا انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں سلیم خان بتاتے ہیں کہ آخرسلمان کی شادی کیوں نہیں ہورہی ہے؟

سلیم خان کے انٹرویو کی کلپ ہو رہی ہے وائرل

یہ انٹرویوریڈٹ پروائرل ہورہا ہے۔ کلپ میں سلیم خان کوکومل نہاٹا کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سلیم خان بتاتے ہیں کہ سلمان خان کی شادی اس لئے بھی نہیں ہوتی کہ ان کی سوچ میں ایک طرح کا تضاد ہے۔ سلمان خان کا لگاؤ یا پھرمحبت اکثرایسے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے، جوانڈسٹری کا ہی حصہ ہے۔ سلمان خان کا لوگوں سے کام کرتے کرتے انٹریکشن ہوتا ہے۔ لوگ قریب آتے ہیں، کیونکہ وہ پورا ماحول کافی حد تک اَن کلوسڈ ہوتا ہے۔ یہ 90 فیصد لوگ فلم کی ہیروئن ہی ہوتی ہیں، جن کے ساتھ سلمان زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

Posts from the bollyblindsngossip
community on Reddit

ماں تلاش کرنے لگتے ہیں سلمان خان

سلیم خان نے مزید کہا کہ اس کے بعد دونوں میں کمٹمنٹ ہوجاتی ہے اوردونوں ریلیشن میں آجاتے ہیں۔ پریشانی یہ ہے کہ فلم میں جب عورت آتی ہے تو اس کا کیریئرکانشییس عورت کا ہوتا ہے اوراس کے ہدف بھی ہوتے ہیں۔ جب سلمان خان کا عورتوں سے ملنا جلنا شروع ہوجاتا ہے توسلمان خان دھیرے دھیرے اسے تبدیل (کنورٹ) کرنے لگتا ہے۔ وہ اس میں اپنی ماں کوتلاش کرنے لگتا ہے، جوممکن نہیں ہوتا۔ وہ تمام کام جوایک عام عورت کرتی ہے، اگران سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ یہ کام کریں توغلط ہے۔ کوشش بھی کریں تو ممکن نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election:  عام آدمی پارٹی نے دہلی میں لگائی ہورڈنگز، بی جے پی سے پوچھا وزیراعلیٰ کا نام

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…

49 minutes ago

Major Russian attack on Zaporizhia: یوکرین کے جنوبی شہر زاپوریزہیا پر روس کا بڑا حملہ، 13 لوگوں کی ہوئی موت، درجنوں افراد ہوئے زخمی

گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…

2 hours ago

HMPV Outbreak: کیا HMPV سے پھیلے گی نئی وبا؟ ڈبلیو ایچ او کے سابق سائنسدان نے بتائی وجہ، آپ بھی جان لیجئے

ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…

3 hours ago

Tirupati Stampede: تروپتی مندر میں کیسے مچی بھگدڑ؟ اب تک 6 افراد کی جا چکی ہے جان، جانئے تفصیل

حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…

3 hours ago

Weather Forecast: یوپی سے لے کر دہلی-این سی آر تک شدید سردی کی پیشن گوئی، پنجاب میں درجہ حرارت 3 ڈگری تک پہنچا

9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…

4 hours ago