رنگ دے بسنتی اور اس جیسی کئی فلموں میں اپنے دم دار کرداروں کے لیے مشہور اداکار اتل کلکرنی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر گھومنے گئے۔ اداکار اتل کلکرنی نے انسٹاگرام پر اپنے کشمیر کے ٹرپ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کشمیر کے سفر سے لطف اندوز ہونے کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں اداکار کو بینچ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے پس منظر میں ‘پہلگام’ لکھا ہوا ہے۔ ان کے علاوہ کچھ اور سیاح بھی وہاں گھومتے نظر آتے ہیں۔ اتل کلکرنی نے سبھی سے کشمیر گھومنے کی اپیل کی۔
اے این آئی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں اتل کلکرنی نے کہا، جو واقعہ 22 اپریل کو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ پورا ملک بہت غمگین ہے۔
ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اتل کلکرنی نے لکھا- یہ ہندوستان کی جاگیر ہے
ادھر اداکار اتل کلکرنی نے پہلگام سے کئی تصویریں شیئر کیں۔ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا- یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ ہمت خوف سے زیادہ مضبوط ہے، یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ نفرت کو محبت نے شکست دی ہے،چلیں کشمیر چلیں، سندھو ، جہلم کنارے چلیں، میں آیا ہوں، آپ بھی آئیں۔
بتادیں کہ اتل کلکرنی نے ممبئی سے سری نگر کے لیے فلائٹ لی تھی۔ اس دوران انہوں نے خالی فلائٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا- عملے نے کہا کہ ان کی فلائٹ فل جارہی تھی ۔ اب ہمیں انہیں دوبارہ بھرنا ہوگا۔ چلو کشمیر چلیں۔ ہمیں دہشت گردی کو شکست دینا ہے۔
اتل کلکرنی نے کشمیر کی خوبصورت وادیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ کشمیر آنا ضروری ہے۔
اتل کلکرنی نے کہا، ‘یہ جو دہشت گرد ہیں، انہو ں نے کیا کیا ؟ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ وہ ہم سب سے یہ کہ رہے ہیں کہ آپ کشمیر نہ آئیں۔ ہم تو انہیں کہہ سکتے ہیں کہ بھائی ہم آپ کی بات نہیں سنیں گے۔ ہم بڑی تعداد میں یہاں آئیں گے۔ ہم پہلگام میں بیٹھے ہیں، میری صرف یہی درخواست ہے، اگر آپ نے بکنگ کینسل کی ہے تو براہ کرم اسے دوبارہ بک کروائیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…