قومی

Rajnath Singh meets PM Modi: راجناتھ سنگھ کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات، سی ڈی ایس چیف کے ساتھ پہلے ہوچکی ہے میٹنگ،آج ہوسکتا ہے کوئی بڑا فیصلہ

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کو لے کر وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان اہم میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔ پی ایم مودی کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔آج کی میٹنگ میں راجناتھ سنگھ نے قریب چالیس منٹ تک پی ایم مودی کو تازہ ترین صورتحال اور آگے کی کارروائی سے امکانات سے متعلق بریف کیا۔ذرائع کے مطابق پی ایم مودی اور راجناتھ سنگھ کی اس میٹنگ میں خاص پوائنٹ پہلگام حملے کے بعد جوابی کارروائی کیا ہوسکتی ہے اس پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ پہلگام حملے کا جواب کب اور کیسے دیا جاسکتا ہے اس پر اس میٹنگ کے دوران غور وخوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب پی ایم مودی پہلگام حملے کے خلاف جوابی کارروائی کیلئے کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو سی ڈی ایس انیل چوہان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت مسلسل اہم فیصلے لے رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے سے لے کر پاکستانی شہریوں کے ویزوں کی منسوخی تک بھارتی حکومت نے اپنے فیصلوں کے ذریعے پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد پی ایم مودی نے دو بار عوام سے خطاب کیا اور دونوں موقعوں پر انہوں نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی بات کہی۔

وزیر دفاع مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں

پہلگام حملے کے بعد سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل اوپیندر دیویدی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد سی ڈی ایس انیل چوہان کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی۔ وزیر دفاع سے ملاقات سے قبل آرمی چیف نے پہلگام کا دورہ کیا تھا اور سری نگر میں پاکستانی فوج کی جانب سے ان کی پوسٹ پر فائرنگ اور دہشت گردوں کی دراندازی کے بارے میں اعلیٰ فوجی حکام سے اپ ڈیٹس لیے تھے۔ وزیر دفاع تمام اعلیٰ حکام سے اپ ڈیٹس لے رہے ہیں اور وزیر اعظم سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ایسے میں کوئی اہم فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago