جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) اسٹوڈنٹس یونین الیکشن 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک بار پھر بائیں بازو کے اتحاد (یونائیٹڈ لفٹ) نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹرل پینل کی تین اہم نشستیں جیت لیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔AISA-DSF اتحاد کے امیدوار نتیش کمارنے بھاری اکثریت سے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نتیش کو 1702 ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف شیکھا (اے بی وی پی) کو 1430 ووٹ ملے۔
یونائیٹڈ لیفٹ کی منیشا (DSF) نے بھی نائب صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ منیشا کو 1150 ووٹ ملے، جب کہ اے بی وی پی امیدوار نیتو کو 1116 ووٹ ملے۔ جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے متحدہ بائیں بازو کی جانب سے منتہا فاطمہ (DSF) نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 1520 ووٹ ملے، جب کہ اے بی وی پی کے کنال رائے کو 1406 ووٹ ملے۔
جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کا قبضہ
وہیں دوسری جانب جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کو کامیابی ملی۔ ویبھو مینا (اے بی وی پی) نے 1518 ووٹ حاصل کرکے یہ جیت درج کی۔ کونسلر انتخابات میں اے بی وی پی نے 42 میں سے 23 سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ 1999 کے بعد اے بی وی پی کی بہترین کارکردگی ہے۔یاد رہے کہ25 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں تقریباً 70 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جس میں تقریباً 5,500 طلباء نے اپنا ووٹ ڈالاتھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…
نئی دہلی میں منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی وزرائے داخلہ کے پہلے…
15 اکتوبر 2026 سے 2,000 روپے سے زیادہ کی یو پی آئی ادائیگیوں پر عائد…
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…