وزارت داخلہ کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔ ان چینلز میں ڈان نیوز، سما ٹی وی، جیو نیوز ا ور شعیب اختر یوٹیوب جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔حکومت نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ یہ چینل بھارت، اس کی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف اشتعال انگیز، غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہے تھے۔ یہ معلومات ایک افسر نے دی ہے۔اہلکار نے کہا کہ پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت کے خلاف اشتعال انگیز مواد پھیلانے اور معاشرے میں نفرت پھیلانے پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان کے کشمیر کے شہر پہلگام میں ایک خوفناک دہشت گردانہ حملے میں 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں، ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو فی الحال روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم پاک بھارت تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے سارک کے تحت پاکستانی شہریوں کو دیے گئے تمام ویزا استثنیٰ کو منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں پاکستانی سفارتخانے کو بند کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
مرکزی حکومت نے پاکستانی سفارتکاروں کو 48 گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ اس فیصلے کے تحت اٹاری بارڈر چیک پوسٹ بھی بند کردئے گئے ،جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی رابطہ ختم ہو چکا ہے۔ یہ تمام فیصلے ہندوستان کی قومی سلامتی اور اندرونی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے لیے گئے ہیں۔ادھر حکومت کی جانب سے ایکشن لینے کے بعد جب آپ شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر جائیں تو ایک پیغام نظر آتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، “یہ مواد فی الحال اس ملک میں قومی سلامتی یا امن عامہ سے متعلق حکومتی احکامات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…
ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…
فضائی آلودگی کے بڑھتے خطرے کے درمیان سپریم کورٹ نے 7 اور 8 نومبر کو…
وزیراعظم مودی نے ہندوستان میں شمسی توانائی کے آلات کی تیاری میں اضافے کا ذکر…
امت شاہ نے پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے کے معاملے پر بھی اپوزیشن کو نشانہ…
ایشین کرکٹ کونسل کے مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی انڈیا اے…