انٹرٹینمنٹ

Vinod- Feroz Friendship: ہندو مسلم دوستی کی مثال تھے بالی ووڈ کے یہ دونو ں سپر اسٹار، دونوں کا انتقال ایک ہی تاریخ کو ہوا

بالی ووڈ میں کئی ستاروں (اسٹار)نے نام کے ساتھ ساتھ خوب پیسہ اور شہرت بھی کمائی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس گلیمر کی دنیا میں قریبی دوست بھی بنائے۔ آج ہم آپ کو دو ایسے ہی سپر اسٹار دوستوں کے بارے میں بتائیں گے ،جن کے بارے میں اپنی ریل اور حقیقی زندگی میں بہت مشہور ہوئے تھے۔ انہوں نے ہندو مسلم دوستی کی بھی مثال قائم کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں سپراسٹار کا انتقال ایک ہی تاریخ کو ہوا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں  کہ    وہ  دونوں سپراسٹارکون ہیں؟

یہ دونوں  اسٹار ہندو مسلم دوستی کی مثال تھے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہم ونود کھنہ اور فیروز خان کی بات کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ اور فیروز خان مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کے سچے دوست تھے۔ 1978 میں شنکر شمبھو کے سیٹ پر ان کی دوستی ہوئی اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی گئی اور ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام پیدا ہوا۔ دونوں نے کئی کامیاب فلموں میں اسکرین شیئر کی، ان میں قربانی (1980) اور دیوان (1988) شامل ہیں۔

ونود کھنہ کی فلموں میں واپسی میں فیروز خان نے اہم کردار ادا کیا

ونود اور فیروز خان نے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ فیروز خان نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے، بلکہ انہوں نے قربانی اور دیوان جیسی فلمیں بھی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیں۔ انہوں نے ہی ونود کھنہ کی فلم انڈسٹری میں واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

دونوں کی طلاق کا سال بھی ایک ہی تھا

آپ کو بتاتے چلیں کہ فیروز خان اور ونود کھنہ دونوں کی ذاتی زندگی میں کافی اتھل پتھل  بھری تھی اور ان کی طلاق کا سال بھی ایک ہی تھا۔ ونود  کھنہ نے گیتانجلی سے طلاق لے لی اور فیروز  خان نے سندری سے 1985 میں طلاق لے لی تھی۔

ونود کھنہ اور فیروز خان کا انتقال ایک ہی تاریخ کو ہوا

دلچسپ بات یہ ہے کہ ونود کھنہ اور فیروز خان کا انتقال ایک ہی تاریخ یعنی 27 اپریل کو ہوا تھا۔ حالانکہ ان کی وفات میں آٹھ سال کا وقفہ تھا۔ فیروز خان کا انتقال 2009 میں پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوا تھا، جب کہ ونود کھنہ کی موت 2017 میں کینسر کے باعث ہوئی تھی۔ان دونوں کے ایک ہی دن موت کے اتفاق نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا، یہاں تک کہ رشی کپور نے بھی اس پر تبصرہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bharat Express Urdu Conclave: اردو کو رسم الخط میں نہ باندھو، یہ دلوں کی زبان ہے، بزمِ صحافت میں بولے شاہد صدیقی

اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…

1 hour ago