بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستان کو گھیرنے کے لئے پاکستان طرح طرح کے ہتھکنڈے اپناتا رہا ہے۔ جب افغانستان میں طالبان نے اقتدار سنبھالی تو پاکستان کی خفیہ ایجنسی خوش ہوگئی تھی۔ اس وقت آئی ایس آئی چیف نے بھی طالبان سے ملاقات کی تھی، لیکن اب کچھ سالوں میں ہی حالات بدلتے جا رہے ہیں، جس طالبان کو پاکستان اپنا دوست سمجھتا تھا، اب اس کی دوستی ہندوستان کے ساتھ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے شیئرکی گئی اس تصویرکودیکھ کرشہبازشریف کی نیند اڑنا یقینی ہے کیونکہ افغانستان پرطالبانی انتظامیہ کے قبضے کے بعد یہ ہندوستان اورافغانستان کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی میٹنگ بتائی جارہی ہے۔
دراصل، ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری کی افغانستان کے کارگزاروزیرمولوی امیرخان متقی سے دبئی میں اہم اور خاص میٹنگ ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی سیکورٹی سے متعلق بات چیت ہوئی، تاہم سب سے بڑی بات افغانستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کی سیکورٹی تشویش کوسنجیدگی سے لیا اور بھروسہ دیا کہ ان کی سرزمین پرکوئی بھی ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جس سے ہندوستان کو نقصان پہنچے۔ خارجہ سکریٹری نے افغانستان کے وزیرخارجہ کو بھروسہ دلایا کہ ہندوستان جلد افغانستان میں ترقی سے متعلق پروجیکٹ پر کام کرے گا۔ ہندوستان نے افغانستان کے لوگوں کے مدد کی بات دوہرائی ہے۔ اتنا ہی نہیں، دونوں ممالک نے چابہاربندرگاہ کے ذریعے تجارت اورسیاحت کوفروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔
ملاقات کا وقت کافی اہم
ہندوستان اورافغانستان کے درمیان بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب ہندوستان نے افغانستان پر پاکستانی ایئراسٹرائیک کی مذمت کی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیرجیسوال نے کہا کہ ہم نے افغان شہریوں پرایئراسٹرائیک کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ اس ایئراسٹرائیک میں خواتین اور بچوں سمیت کئی بے قصورافراد کی جان گئی ہے۔ یہ پاکستان کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنی داخلی ناکامیوں کے لئے پڑوسی ممالک کو قصوروارٹھہراتا ہے۔
پاکستان کو کیوں ہوگی ٹینشن؟
پاکستان کی حکومت نہیں چاہتی کہ افغانستان کسی بھی طرح سے ہندوستان سے جڑے۔ کیونکہ اسے ڈرلگتا رہتا ہے کہ اگرہندوستان ان کے پڑوس میں آکربیٹھ گیا توان کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستانی فوج پہلے سے ہی تحریک طالبان پاکستان کے حملوں سے خوف میں ہے۔ روزانہ پاکستانی فوج کے جوان مارے جا رہے ہیں۔ اگرافغانستان نے منہ موڑلیا، توشہبازشریف کے لئے ایک اورمحاذ کھل جائے گا، جسے سنبھال پانا ان کے لئے مشکل ہوگا۔
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…
حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…
9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…