علاقائی

Mumbai Airport: آئیرپورٹ کونسل سے لیول-5 کی پہچان پانے والا بھارت کا پہلا ائیر پورٹ بنا ممبئی کا سی ایس ایم آئی اے : گوتم اڈانی

ممبئی کا چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی  ایئروپورٹ (سی ایس ایم آئی اے)بھارت  کا پہلا  ایئرپورٹ  بن گیا ہے ،جس نے عالمی سطح پر مشہور ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) سے باوقار لیول-5 کی منظوری حاصل کی ہے۔ یہ جانکاری بدھ کو اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے دی۔

گوتم اڈانی نے کہا کہ اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگس لمیٹڈ (اے ا ےایچ ایل) کے زیر انتظام ممبئی ایئرپورٹ نہ صرف ہندوستان کا پہلا ایئرپورٹ  ‘کسٹمر ایکسپیرینس’  کے لئے اے سی آئی سے لیول پانچ کی منظوری حاصل کرنے والا نہ صرف بھارت کا پہلا ، بلکہ دنیا کا تیسرا یئرپورٹ ہے  ۔

اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے

گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ممبئی ایئرپورٹ نہ صرف یہ پہچان حاصل کرنے والا بھارت  کا پہلا ایئرپورٹ ہے بلکہ ایسا کرنے والا دنیا کا تیسراایئرپورٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ‘اے اے ایچ ایل کی جانب سے یہ میرا وعدہ ہے کہ ہم اپنے ایئرپورٹس سے گزرنے والے تمام مسافروں کو سروس فراہم کرتے رہیں گے۔’ ممبئی ایئرپورٹ پر نومبر 2024 میں 47.7 لاکھ مسافرو ں نے سفر کیا تھا ، جن میں سے 34 لاکھ گھریلو اور 13.7 لاکھ بین الاقوامی مسافر تھے۔

27,200 ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت

پچھلے مہینے ممبئی ہوائی اڈے نے 27,200 ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت کو سنبھالا۔ اس  میں سے 19,696 گھریلو ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت (بشمول کارگو ہوائی جہاز) تھی، جب کہ 7,504 بین الاقوامی ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت (بشمول کارگو ہوائی جہاز) تھیں۔ ممبئی ایئرپورٹ نے نومبر 2024 میں 71,046 میٹرک ٹن (MT) کارگو ہینڈل کیا ہے۔ اس میں سے 18,653 میٹرک ٹن کارگو ملکی، جب کہ 52,393 میٹرک ٹن بین الاقوامی کارگو تھا۔ نومبر 2023 میں یہ تعداد 63,924 میٹرک ٹن تھی۔ اس میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago