کانگریس کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری کے بقول تقریباً 96 فیصد ووٹنگ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد اس میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ ووٹنگ کے بعد مستری نے کہا کہ کسی بھی جگہ سے کوئی شکایت نہیں آئی اور پورا عمل آزادانہ، منصفانہ اور شفاف رہا ہے۔
ملک کی سب قدیم اور مقبول سیاسی جماعت کانگریس کو آج نیا صدر مل جائے گا۔ گزشتہ 24 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب گاندھی پریوار کے باہر سے کوئی دوسرا کانگریس کی صدارت کرے گا۔ اس سے پہلے سیتارام کیسری غیر گاندھی صدر رہ چکے ہیں۔ کانگریس کے صدر بننے کی دوڑ میں سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے اور ششی تھروآمنے سامنےہیں۔ بروز پیر 9915 میں سے 9500 سے زائد الیکٹرول کالج ممبران نے ووٹ ڈالے تھے جن کی گنتی آج صبح 10 بجے سے شروع ہو چکی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہو جائے گا۔ کانگریس جماعت کی 137 سال کی تاریخ میں ایسا چھٹی مرطبہ ہو رہا ہے کہ صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کرانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…
اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…
فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…
ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو لکھنؤ نے 7.50 کروڑ روپے میں خریدا۔…