سیاست

62 سیٹوں پر بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست کی جاری

ہماچل پردیش کی 62 سیٹوں پر  ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

شملہ: ہماچل پردیش میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے مد نظر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنےامیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سراج اسمبلی سیٹ سے بی جے پی نے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ گزشتہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ بنے پریم کمار دھومل کو ٹکٹ نہیں دیاہے۔ پارٹی نے اونا سے ستپال سنگھ ستی کو اور منڈی سے انیل شرما کو ٹکٹ دیکر میدان میں اتارا ہے۔ پون کاجل کانگڑا کو بھی بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو مرتبہ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ رہ چکے بزرگ رہنما پریم کمار دھومل کو 62 امیدواروں کی اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے بھی  ہماچل پردیش میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پہلی فہرست میں سابق وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ اور قانون ساز پارٹی کے رہنما مکیش اگنی ہوتری کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ فہرست میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

3 hours ago