سیاست

Rahul Gandhi targeted BJP: راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کو لے کر کی دی نئی پیشین گوئی ، کہا میں پھر کہہ رہا ہوں…

 پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے ہندوتوا پر دیئے گئے بیان کے خلاف گجرات میں بی جے پی کارکنوں نے کانگریس کے دفاتر کے باہر پرتشدد مظاہرہ کیا۔ اس دوران احمد آباد میں کانگریس کے دفتر میں دونوں پارٹیوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ جس کے بعد دونوں طرف سے پتھراؤ کیا گیا۔

اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ تشدد اور نفرت پھیلانے والے بی جے پی کے لوگ ہندو مذہب کے بنیادی اصولوں کو نہیں سمجھتے۔

راہل گاندھی نے  اٹھائے سوال

اس واقعے کے بارے میں راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ‘گجرات کانگریس کے دفتر پر بزدلانہ اور پرتشدد حملہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے بارے میں میری بات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ تشدد اور نفرت پھیلانے والے بی جے پی کے لوگ ہندو مذہب کے بنیادی اصولوں کو نہیں سمجھتے۔ گجرات کے لوگ ان کے جھوٹ کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں اور بی جے پی حکومت کو فیصلہ کن سبق سکھائیں گے۔ میں پھر سے کہہ رہا ہوں – انڈیا گجرات میں جیتنے والا ہے!

کانگریس نے  لگائے الزامات

گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر ہمت سنگھ پٹیل نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا، بی جے پی کارکنوں نے کانگریس کے دفتر پر حملہ کیا۔ پولیس نے وہاں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے تھے۔ بی جے پی کارکنان آکر کانگریس کے دفتر پر حملہ کررہے ہیں۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ کانگریس کےسینئر لیڈر شیلیش پرمار نے سی سی ٹی وی فوٹیج دے کر اسمبلی میں شکایت درج کرائی ہے۔

گجرات بی جے پی نے یہ مطالبہ اٹھایا

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری رجنی بھائی پٹیل اور چیف ترجمان یمل ویاس نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہندوؤں کو تشدد  کے ساتھ جوڑا ہے۔ انہوں  نے ہندوؤں کی توہین کی ہے۔ انہیں اپنے بیان پر ملک اور دنیا میں رہنے والے تمام ہندوؤں سے معافی مانگنی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Janta Raja: ’جانتا راجا‘ کا چوتھا دن، گورنر شیو پرتاپ شکلا اور پتنجلی کے سی ایم ڈی آچاریہ بال کرشن سمیت یہ اہم شخصیات آج پہنچیں

غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم ڈرامہ…

20 minutes ago

Malikarjun Kharge Controversial Remarks: پہلے ماں، اب وزیر اعظم مودی کے والد پر تبصرہ، ملیکارجن کھڑگے کے بیان پر سیاسی ہنگامہ

پٹنہ میں کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے،…

49 minutes ago

PM Narendra Modi: وزیر اعظم مودی کا کانگریس پر حملہ، کہا- 2014 سے پہلے ’فون بینکنگ‘ کے ذریعے ملک کی معیشت چلاتی تھی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر…

54 minutes ago