علاقائی

India’s construction sector growing exponentially: ہندوستان کا تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، 2047 تک 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ

شیلیش کمار اگروال، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، بلڈنگ میٹریلز اینڈ ٹیکنالوجی پروموشن کونسل (BMTPC)، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (MoHUA) کے تحت،  انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور 2047 تک اس کا حجم 1.4 ٹریلین ڈالر  تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس ترقی کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں نئے آئیڈیاز اپنانے، اختراع کرنے اور نتیجہ خیز بننے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ یہ ترقی پائیدار ہو اور وسائل کا درست استعمال کیا جائے۔

اگروال نے یہ بات ایف آئی سی سی آئی اور گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی)  کے زیر اہتمام ایشیا لو-کاربن بلڈنگ ٹرانزیشن  (اے ایل سی بی ٹی) پروجیکٹ کے تحت ٹرینرز کے لیے اورینٹیشن اور سرٹیفیکیشن پروگرام میں کہی۔ یہ منصوبہ جرمنی کی حکومت کے بین الاقوامی موسمیاتی اقدام (آئی کے آئی)کے تعاون سے ہندوستان سمیت پانچ ایشیائی ممالک میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

اگروال نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں شہری کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں بلڈنگ سیکٹر میں آپریشنل انرجی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ تعمیرات میں کم کاربن والے تعمیراتی مواد کا استعمال بھی ضروری ہے، تاکہ ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

اس اقدام سے ہندوستان کے تعمیراتی شعبے کو ماحولیاتی لحاظ سے زیادہ پائیدار اور توانائی کے قابل بنانے میں مدد ملے گی اور اس شعبے کی طویل مدتی ترقی میں مدد ملے گی۔

بھارت ایکسپریس

AddThis Website Tools
Bharat Express

Recent Posts

Indian carriers may gain from China’s action: چین-امریکہ کے تجارتی جنگ سے ہندوستان کا ہوسکتا ہے بڑا فائدہ،ایئرلائن انڈسٹری کو مل سکتی ہے بڑی کامیابی

ادھرہندوستانی ایئرلائنز، جو عالمی سپلائی چین کی مشکلات کے باعث طیاروں کی خریداری میں دشواریوں…

25 seconds ago

Strong 5.6 magnitude earthquake: پاکستان اور افغانستان میں 5.6کی شدت کےساتھ آیا زلزلہ، دہلی این سی آر میں ہلکا جھٹکا کیا گیا محسوس

تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ بتایا…

20 minutes ago

Urdu born in India, Supreme Court: اردو ہندوستان میں پیدا ہوئی،یہ ہندوستان کی زبان ہے اس کو کسی خاص مذہب سے جوڑناغلط ہے:عدالت عظمیٰ

مہاراشٹر حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا…

29 minutes ago

Sambhal Violence Case: ضیاء الرحمٰن برق سے عدالتی کمیشن آج کرے گی پوچھ گچھ، کسی بھی وقت گرفتاری ہو سکتا ہے فیصلہ!

اس سے قبل سنبھل میں ضیاء الرحمان برق کے پرائیویٹ گھر میں بجلی چوری کے…

37 minutes ago