سیاست

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نہیں دے گی کسی مجرم کو ٹکٹ، الیکشن سے پہلے پارٹی کا بڑا فیصلہ

 بہار میں اس سال 2025  میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور لالو پرساد یادو کی پارٹی آر جے ڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی مجرم کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ پارٹی کے ترجمان شکتی سنگھ یادو نے جمعرات 23 جنوری 2025 کو ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیجسوی راج ہے،جہاں مجرموں کو جگہ  نہیں دی جائے گی ۔

شکتی سنگھ یادو نے موکاما میں فائرنگ کو لے کر اننت سنگھ پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم نتیش کمار کو پتہ بھی نہیں ہوگا کہ ایسا واقعہ ہوا ہے۔ پٹنہ میں اے کے 47 کا ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ تھانے سے تھوڑی دور فائرنگ ہو رہی ہے۔ ملزم کہہ رہا ہے کہ اسے ایف آئی آر کی کوئی پرواہ نہیں۔ ایک شخص پوری حکومت کو چیلنج کر رہا ہے۔ مجرموں کو  طاقت اور تحفظ  ملا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ بے فکر ہیں۔ پولیس کو اب تک گرفتار کر لینا چاہیے تھا۔

‘اے کے 47 فائر کرنے والے کو اے کے 47 سے تحفظ ملتا ہے’

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت کی آڑ میں جرائم ہو رہے ہیں۔ جو 2005 سے پہلے باہوبلی کہلاتے تھے، آج سارے مجرم جے ڈی یو میں شامل ہو گئے ہیں۔ تمام مجرموں کو زیڈ اور وائی سیکیورٹی دی گئی ہے۔ AK-47 رکھنے والے شخص کو AK-47 کی سیکورٹی دی جارہی ہے  ، ایسے لوگوں کا کچھ نہیں ہونے والا۔
آر جے ڈی لیڈر نے مزید کہا

آر جے ڈی لیڈر نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو سپریم باس کا تحفظ  حاصل ہے۔ سپریم باس دہلی میں بیٹھ کر مسئلہ حل کر رہے ہیں۔ پھر ایسے میں جرم کیوں نہیں ہوں گے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ بالادستی کی جنگ ہے۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ سنجے یادو کو بھی دھمکیاں ملیں۔ ڈی جی پی سمیت تمام افسران کو خطوط لکھے گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بہار میں غنڈہ گردی کا راج ہے۔ حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کیا جا رہا ہے۔ بہار حکومت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مجرم کو تحفظ دینے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Croydon Stabbing Case: ساؤتھ  لندن میں چاقو سے کئے گئےحملہ میں 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسدا اسٹور کے ساتھ واقع ایک گودام…

2 hours ago

Massive Injury Scare for KKR Ahead of IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے کے کے آر کی مشکلات ہوا اضافہ، سب سے مہنگے کھلاڑی ہوئے زخمی

کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…

5 hours ago

Laddus equivalent to the weight of Satish Upadhyay: مالویہ نگر میں بی جے پی امیدوار ستیش اپادھیائے کو کارکنان نے لڈو سے تولا

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…

5 hours ago

Acharya Pramod Krishnam نے شری کالکی دھام کی تعمیر میں تعاون کے لئے بہار شیلادان مہایاگیا مہم کا آغاز کیا

کلکی پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کو ہندو سماج میں مذہبی، روحانی اور سماجی اصلاح کے…

6 hours ago