اسپورٹس

Massive Injury Scare for KKR Ahead of IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے کے کے آر کی مشکلات ہوا اضافہ، سب سے مہنگے کھلاڑی ہوئے زخمی

 آئی پی ایل 2025 کا آغاز زیادہ دور نہیں ہے، پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے کہ آئی پی ایل کا اگلا سیزن 21 مارچ سے شروع ہوگا اور فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ لیکن اس سے پہلے ہی کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اگلے سیزن کے سب سے مہنگے کھلاڑی وینکٹیش ائیر رنجی ٹرافی کے میچ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ ائیر ڈومیسٹک کرکٹ میں مدھیہ پردیش کے لیے کھیلتے ہیں اور کیرالہ کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مدھیہ پردیش کی ٹیم نے 17.2 اوور میں 49 کے اسکور پر 4 وکٹ گنوا دیے تھے۔ ایسے میں وینکٹیش ایئر چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے اور ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر تھی۔ وینکٹیش ایئر نے اننگز میں صرف 3 گیندیں کھیلی تھیں، لیکن پھر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کا ٹخنہ مڑ گیا۔ وینکٹیش ایئر درد سے کراہتے ہوئے زمین پر گر پڑے اور فزیو کو بھی بلایا گیا۔ کچھ دیر بعد وہ دوسروں کی مدد سے لڑکھڑا  تے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔ انہیں ریٹائرڈ ہرٹ قرار دیا گیا۔

 کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو لگا زور کا  جھٹکا

میچ جاری رہا اور اسی دوران وینکٹیش ایئر کو ڈگ آؤٹ میں پیڈ پہنے اور اپنی زخمی ٹانگ کو کرسی پر رکھے ہوئے دیکھا گیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا  لگا  ہےکیونکہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انہیں 23.75 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ وینکٹیش آئیر نے آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلتے ہوئے 13 اننگز میں 46.25 کی شاندار اوسط سے 370 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 158 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور سیزن میں کل چار نصف سنچریاں بنائیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Croydon Stabbing Case: ساؤتھ  لندن میں چاقو سے کئے گئےحملہ میں 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسدا اسٹور کے ساتھ واقع ایک گودام…

1 hour ago

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نہیں دے گی کسی مجرم کو ٹکٹ، الیکشن سے پہلے پارٹی کا بڑا فیصلہ

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…

3 hours ago

Laddus equivalent to the weight of Satish Upadhyay: مالویہ نگر میں بی جے پی امیدوار ستیش اپادھیائے کو کارکنان نے لڈو سے تولا

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…

5 hours ago

Acharya Pramod Krishnam نے شری کالکی دھام کی تعمیر میں تعاون کے لئے بہار شیلادان مہایاگیا مہم کا آغاز کیا

کلکی پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کو ہندو سماج میں مذہبی، روحانی اور سماجی اصلاح کے…

5 hours ago