بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان گزشتہ کئی دنوں سے ارجن پرتاپ باجوہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر خبروں میں ہیں۔ دراصل دونوں کو ایک ساتھ ویکیشن مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں اڑنے لگیں تھیں۔ اب ارجن پرتاپ باجوہ نے اس رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ فی الحال اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں۔
ارجن پرتاپ باجوہ نے سارہ علی خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کیا کہا؟
سارہ علی خان کے ریومرڈ ( افواہ )بوائے فرینڈ ارجن پرتاپ باجوہ نے کہا ہے کہ لوگ صرف اپنا کام کر رہے ہیں۔ دوسرے کیا لکھ رہے ہیں یا کہہ رہے ہیں۔ میں اس طرف توجہ دینے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز کر رہا ہوں۔ یہ سب صرف افواہیں ہیں۔ اس لیے لوگ جو کچھ بھی لکھ رہے ہیں، یہ ان کا کام ہے۔ وہ اپنا کام کر رہے ہیں ۔ یہ سب مجھے پریشان نہیں کرتی ہیں۔”
سارہ کا ریومرزدہ بوائے فرینڈ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہے؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ ارجن پرتاپ سیاستداں فتح جنگ سنگھ باجوہ کے بیٹے ہیں۔ جو پنجاب میں بی جے پی کے نائب صدر ہے۔ ارجن پرتاپ باجوہ خود ایک سپر ماڈل، ایم ایم اے فائٹر اور بالی ووڈ انسائڈر ہیں۔ اس کے علاوہ ارجن باجوہ نے اکشے کمار کی ‘سنگھ از بلنگ’ سمیت کئی فلمی پروجیکٹس میں بطور اسسٹنٹ کام کیا ہے۔
سارہ علی خان آخری بار اس فلم میں نظر آئی تھیں
سارہ علی خان کے کام کے بارے میں بات کریں تو اداکارہ کو آخری بار وجے ورما کی فلم ‘مرڈر مبارک’ میں نظر آئیں تھیں، فلم میں ان کے ساتھ کرشمہ کپور جیسے کئی بڑے ستارے بھی اہم رول میں نظر آئیں تھے ۔
سال 2018 میں فلم ‘کیدارناتھ’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی اس فلم نے زیادہ شہرت حاصل کی، وہیں سارہ علی خان کی قسمت بھی چمکی۔ سارہ علی نے بالی ووڈ میں 6 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ان 6 سالوں میں اداکارہ نے 5 سپرہٹ فلمیں دیں۔ سارہ کی ہٹ فلموں میں کیدارناتھ، سمبا، ذرا ہٹکے ذرا بچکے، مرڈرمبارک اور اے وطن میرے وطن شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ٹرمپ نے دنیا بھر کے تاجروں کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے مینوفیکچرنگ آپریشنز…
میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسدا اسٹور کے ساتھ واقع ایک گودام…
شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…
کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…
عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…
کلکی پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کو ہندو سماج میں مذہبی، روحانی اور سماجی اصلاح کے…