قومی

Delhi Excise Policy Case: منیش سسودیا اور کے کویتا کو عدالت سے پھر لگا جھٹکا، 25 جولائی تک بڑھائی گئی حراست

Excise Policy Scam Case: دہلی شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ایک بارپھر سے منیش سسودیا اور کے کویتا کو عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایوینیو کورٹ نے دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی حراست کو 25 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ بی آرایس لیڈرکے کویتا کی عدالتی حراست کوبھی عدالت نے 25 جولائی تک بڑھایا ہے۔ دونوں لیڈران کوبدھ (3 جولائی) کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ راؤزایوینیوکورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

دراصل، منیش سسودیا اورکے کویتا کی عدالتی حراست ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں پیش کیا گیا ہے۔ عدالت میں اب ای ڈی سے متعلق اہم معاملے کی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی عدالتی حراست میں بند ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ ضمانت بھی مل گئی تھی۔ حالانکہ پھر دہلی ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت پر روک لگا دی۔ شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈران کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

کیا ہے شراب پالیسی معاملہ؟

دہلی میں نومبر 2021 میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں ایک نئی شراب پالیسی لائی گئی۔ اس کا مقصد شہر میں شراب کی فروخت میں سدھارکرنا تھا۔ حالانکہ اس پالیسی کو کچھ لوگوں نے سراہا، جبکہ کچھ نے اس پر ملا جلا ردعمل ظاہرکیا۔ جولائی 2022 میں دہلی کے چیف سکریٹری نریش کمار نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمارسکسینہ کو شراب پالیسی میں خلاف ورزیوں کی جانکاری دی۔ لیفٹیننٹ گورنرنے پھرشراب پالیسی معالے کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو دینے کی سفارش کردی۔

ای ڈی نے لگایا بڑا الزام

سی بی آئی رپورٹ میں مبینہ طور پر 580 کروڑ روپئے سے زیادہ کے مالیاتی نقصان ریکارڈ کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے الزام لگایا کہ پالیسی جان بوجھ کر عام آدمی پارٹی کے لیڈران کو فائدہ پہنچانے اورکارٹیل کی تشکیل کو فروغ دینے کے لئے خامیوں کے ساتھ تیارکی گئی تھی۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران پر چھوٹ، لائسنس فیس معافی اورکووڈ-19 وبا کے دوران راحت جیسے ترجیحی برتاؤ کے بدلے میں شراب تاجروں سے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا۔

سنجے سنگھ کو مل چکی ہے ضمانت

معاملے کی جانچ آگے بڑھی اور پھراس میں عام آدمی پارٹی سمیت بی آرایس لیڈران کے نام جڑتے چلے گئے۔ کئی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔ کئی بزنس مین بھی جانچ ایجنسیوں کے رڈار پر آئے۔ سب سے بڑا دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا رہا ہے، جنہیں اسی سال مارچ میں گرفتارکیا گیا۔ ان سے پہلے منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کی گرفتاری ہوئی۔ سنجے سنگھ کو پھر ضمانت دے دی گئی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Heart Attack and Cardiac Arrest: ہارٹ اٹیک اور کارڈیک اریسٹ میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں جان بچانے والے اقدامات

ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…

25 minutes ago

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

1 hour ago

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

2 hours ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…

3 hours ago

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

13 hours ago