سیاست

Madhya Pradesh Election 2023: پی ایم مودی بھی اب رام مندر کے نام پر مانگنے لگے ووٹ

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کی مہم کے لیے ستنا پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے اور کانگریس کے غبارے کی ہوا نکل چکی ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “رام مندر بن رہا ہے اور پورے ملک میں اس کا چرچا ہے۔ اب وقت آگیا ہے سب کی ترقی کا۔ ایم پی میں غریبوں کے لیے لاکھوں گھر بنائے گئے ہیں۔ مودی گھر دینے کی گارنٹی  دیتے ہیں۔ کانگریس حکومت نے ایم پی کے ہر کام میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور کانگریس نے ریاست کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ کانگریس کے پاس ایم پی کی ترقی کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ کانگریس کا چہرہ تھکا ہوا اور شکست خوردہ ہے۔ کانگریس جہاں بھی آئی ہے، وہاں تباہی ہی لے کر آئی ہے۔ اگر آپ کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں تو مرکز کی طرف سے تمام امداد بند کر دی جائے گی۔ کانگریس حکومت لوگوں کو مستقل مکان فراہم کرنے میں ناکام رہی لیکن مودی آپ کو مستقل مکانات کی ضمانت دیتے ہیں۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، “ان دنوں، میں جہاں بھی جاتا ہوں، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بات ہو رہی ہے، ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب کوئی رکنے اور تھکنے والا نہیں ہے۔ اور آرام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس اور اس کے حواریوں کو اتنا بڑا نقصان ہوگیا ، اگر بدعنوانی کے کالا دھن کو روکا جائے تو کیا وہ مودی کو گالی دیں گے یا نہیں؟ جو گالیاں دی جارہی ہیں ان کی وجہ یہی ہےکہ میں نے کانگریس کی دکان بند کر دی ہے۔ آپ نے دہلی میں چوکیدار تعینات کیاہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ستنا میں سیاحت کے میدان میں بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ 3 دسمبر کو بی جے پی کی جیت کے بعد تمام ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔ میں ان نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں کہ آپ اس الیکشن کی قیادت کریں۔ یہ ایم ایل اے کو منتخب کرنے کا نہیں بلکہ اپنے مستقبل کو چننے کا انتخاب ہے۔ بی جے پی کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن میرے لیے قابل احترام ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

8 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

1 hour ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago