-بھارت ایکسپریس
جموں وکشمیر کے رام گڑھ علاقے میں پاکستان نے ایک بار پھر سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ سرحد پار سے پاکستانی فوج نے کل دیر رات گولی باری کی۔ جواب میں بی ایس ایف نے بھی زبردست فائرنگ کرکے پاکستان کو منہ توڑجواب دیا۔ رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجرس کی بے وجہ گولی باری میں بی ایس ایف کے ایک جوان کی موت ہوگئی۔
جانکاری کے مطابق 9-8 نومبر2023 کی درمیانی شب کے دوران پاکستانی رینجرس نے رام گڑھ علاقے میں بے وجہ گولی باری کی، جس کا بی ایس ایف جوانوں نے معقول جواب دیا۔ اس کے علاوہ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے کاٹھہلان علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی جانکاری ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی۔
افسرکے مطابق، مہم کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دونوں فریق میں تصادم ہونے لگا اور اس میں ابھی تک ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ کشمیر زون پولیس نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرایک پوسٹ میں بتایا کہ مارا گیا دہشت گرد ٹی آرایف سے وابستہ تھا۔
پولیس کے مطابق، دہشت گرد تنظیم ٹی آرایف سے منسلک ایک دہشت گرد کو مارگرایا گیا ہے۔ اس کے پاس سے گولہ بارود سمیت دیگر دہشت گردانہ اشیا برآمد کی گئی ہیں، تلاشی مہم جاری ہے۔ اِن پُٹ کی بنیاد پر09-08 نومبر کی درمیانی شب کٹھوہلان، شوپیاں میں ہندوستانی فوج اور جموں وکشمیرپولیس کے ذریعہ ایک مشترکہ شروع کی گئی تھی۔ ہتھیار کی برآمدگی کے ساتھ ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…