-بھارت ایکسپریس
یمنا نگر: ہریانہ کے یمنا نگرمیں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد سے ضلع میں ہنگامہ مچ گیا۔ ایک ہی دن میں یہ 6 اموات ہوئی ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ یمنا نگرضلع کے گاوں منڈیبری کا یہ معاملہ ہے۔ منڈیبری گاوں میں ایک ایک کرکے 4 افراد کی موت زہریلی شراب پینے کے بعد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ منڈیبری سے متصل گاوں پنجیٹو کی ماجری میں بھی 2 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ پورے گاوں میں ماتم کا ماحول ہے۔
لوگوں کے مطابق، علاقے کے 6 افراد ایک دن میں ہی زہریلی شراب پی کراپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ان لوگوں کواسپتال بھی لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی وجہ زہریلی شراب پینا بتایا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی ایکشن موڈ میں آئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گنگا رام پونیا خود گراونڈ زیرو پر سبھی حقائق کو کھنگالنے پہنچے تھے۔ کچھ لوگوں کو راونڈ اپ بھی کیا گیا ہے، لیکن ابھی تک پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ گاوں سے ہی شراب خریدی گئی تھی۔ شراب پینے کے بعد کچھ لوگوں کو توخون کی الٹی ہونی شروع ہوگئی تھی اور پھرآنکھوں کی روشنی چلی گئی۔ آناً فاناً میں کچھ لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ ایک شخص کی موت راستے میں ہی ہوگئی۔ دوسرے نے اسپتال پہنچ کردم توڑ دیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ گاوں میں چار دیگرافراد بھی ہیں، جن کی زہریلی شراب پینے کے بعد موت ہوئی ہے۔ حالانکہ چاروں افراد کے اہل خانہ نے آخری رسوم بھی کردیا، جن فیملی والوں کے چراغ اس زہریلی شراب نے بجھا دیئے ہیں، وہ غیرقانونی شراب کو ذمہ دارٹھہرا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی لوگوں کی موت کے وقت ایک ہی جیسی علامات دیکھی گئیں۔
-بھارت ایکسپریس
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…