قومی

PM Modi Degree Row: وزیر اعظم مودی کی ڈگری معاملے میں اروند کیجریوال کو گجرات ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت

PM Modi Degree Row: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو وزیراعظم مودی کی ڈگری معاملے میں گجرات ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے جمعرات (9 نومبر) کو کیجریوال کی اس عرضی کو خارج کردیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی لیاقات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے سنٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے گجرات یونیورسٹی کو دیئے گئے احکامات کو منسوخ کرنے کے حکم پر جائزہ لینے کی اپیل کی تھی۔

اس سے قبل جسٹس بیرین ویشنو کی بینچ نے جائزہ عرضی سے متعلق 30 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو جسٹس ویشنو نے سی آئی سی کے اس آرڈر کو منسوخ کردیا تھا، جس میں گجرات یونیورسٹی  کو آرٹی آئی کے تحت اروند کیجریوال کو وزیراعظم مودی کی تعلیمی ڈگریوں کی جانکاری دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر 25,000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ کیجریوال کی جائزہ عرضی میں ذکرکئے گئے دلائل میں سے ایک یہ بھی تھا کہ وزیراعظم مودی کی ڈگری آن لائن فراہم ہونے کے گجرات یونیورسٹی کے دعوے کے مخالف، یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کوئی جانکاری دستیاب نہیں ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago