سیاست

Anna Hazare on Manmohan Singh: منموہن سنگھ کے خلاف تحریک چلانے والے انا ہزارے بولے – وہ ہمیشہ ملک کے بارے میں پہلے سوچتےتھے

بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن  سنگھ 92 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال پر پورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ ہر کوئی ملک کی ترقی میں ان کے تعاون اور ان کی عظیم شخصیت کے قصہ  یاد کر رہے ہیں ۔ اس دوران سماجی کارکن انا ہزارے نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کیا اور اپنی تحریک کے وقت کی ایک کہانی شیئر کی۔

سماجی کارکن انا ہزارے نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، “ہر روز بہت سے لوگ دنیا میں آتے ہیں اور دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، لیکن کسی کو معلوم نہیں چلتا۔ ساتھ ہی کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہمیشہ اپنی یادوں کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔وہ سماج کے لئے کچھ ایسا کرجاتے ہیں  کے ان کے نشان دنیا میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،  منموہن سنگھ بھی ایسے ہی  انسان تھے۔”

منموہن سنگھ کی وجہ سے بھارت کو نئی سمت ملی

انا ہزارے نے کہا، “منموہن سنگھ کے لیے سماج اور ملک سب سے پہلے آتا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ ملک کے بارے میں پہلے سوچتےتھے ۔ ان کی وجہ سے اس ملک کی معیشت بدلی۔ اس میں منموہن سنگھ کا بہت بڑا حصہ ہے۔ ان کی وجہ سے ہمارا ملک کو  ایک نئی سمت ملی اور ملک اب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انا ہزارے نے  تحریک کے وقت کو یاد کیا

جب منموہن سنگھ وزیر اعظم تھے تو انا ہزارے کرپشن کے خلاف تحریک چلا رہے تھے۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے، انا ہزارے نے کہا، “تحریک کے دوران  دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر دو بار میٹنگ ہوئیں اور انہوں نے بہت جلدی فیصلے لیے۔ منموہن سنگھ اس بات کی ایک مثال ہیں کہ سماج اور ملک کے لیے استھا اور محبت ہونے سے انسان کتنا عمدہ کام کرسکتا ہے، “۔ منموہن سنگھ بہت اچھا کام کر سکتے ہیں، لیکن وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ ان کے چاہنے والوں کو یہ نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔

بھارت ایکسپرپیس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

تشدد سے نمٹنا، متاثرین کی مدد کرنا

آئی وی ایل پی فیض یافتہ پرسنا گیٹو پناہ گاہوں، ہاٹ لائنز اور وکالت کے…

51 minutes ago

جماعت اسلامی ہند کے ادارہ ’اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ‘ کے زیراہتمام تفہیم القرآن کے ہندی ایپ کا اجرا

مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…

7 hours ago

ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی آخری رسوم سے متعلق سیاسی گھمسان، حکومت کے فیصلے سے کانگریس سخت ناراض

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن…

7 hours ago

Dr. Manmohan Singh Memorial Controversy: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بنے گا مجسمہ، تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت کا بڑا اعلان

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت…

8 hours ago

Dr. Manmohan Singh Death:  سونیا گاندھی کے قریبی رہے ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ دنیا کے رہنماوں کا بھی جیت لیا دل

منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…

10 hours ago