ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنرشکتی کانت داس نے خوردہ افراط زرمیں 4.7 فیصد کی کمی کو بہت تسلی بخش قراردیا۔ انہوں نے کہا، “ہم پُرامید اورپُراعتماد ہیں کہ شرح نمو 6.5 فیصد کے قریب رہے گی۔ قومی شماریاتی دفتر(این ایس او) کے تازہ ترین اعداد وشمارکے مطابق، خوردہ افراط زراپریل میں 18 ماہ کی کم ترین سطح 4.7 فیصد پرآ گیا، جس کی وجہ خوراک کی قیمتوں میں کمی ہے۔ اکتوبر 2021 کے بعد یہ سب سے کم سطح ہے۔ اس وقت یہ 4.48 فیصد رہی ہے۔ آر بی آئی نے اپریل کی مانیٹری پالیسی میں 2023-24 کے لیے حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
اپنا جواب دیتے ہوئے، شکتی کانت داس نے کہا، “یہ بہت اطمینان بخش ہے۔ اس سے یہ اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ آربی آئی کی مانیٹری پالیسی صحیح راستے پرچل رہی ہے۔ حکومت نے آربی آئی کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ افراط زرکو 2 فیصد سے 4 فیصد کے اندراندررکھیں۔ افراط زرکوکنٹرول میں لانے کے لئے آربی آئی نے گزشتہ ایک سال میں کئی بار پالیسی سود کی شرح کو 6.5 فیصد تک بڑھایا۔ تاہم اپریل میں منعقدہ آخری مالیاتی جائزہ میں مرکزی بینک نے ریپو ریٹ میں اضافہ نہیں کیا تھا۔
‘میڈ ان انڈیا’ کی کتاب کی ریلیز تقریب میں شرکت
شکتی کانتا داس نے جی 20 شرپا امیتابھ کانت کی لکھی ہوئی کتاب ‘میڈ ان انڈیا’ کی ریلیز تقریب میں شرکت کی۔ دریں اثنا، تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ شہری مانگ مضبوط ہے اور ربیع کی فصلوں کی شاندار حمایت کے ساتھ دیہی مانگ میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہوئی ہے۔ داس نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں حکومت کا سرمایہ خرچ بہت زیادہ ہے، اور موجودہ سال میں بجٹ کی فراہمی بھی زیادہ ہے، جس سے ترقی کو کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا، ’’اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ اسٹیل، سیمنٹ، پیٹرو کیمیکل اور دیگر شعبوں میں بھی نجی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔‘‘
آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ اپریل میں سی پی آئی افراط زرمیں کمی سے یہ اعتماد ملتا ہے کہ مانیٹری پالیسی صحیح راستے پر چل رہی ہے۔ داس نے کتاب کے اجراء کے موقع پر کہا کہ ” افراط زرکے اعداد وشمارسے مجھے اورآربی آئی میں میرے ساتھیوں کو کافی حد تک اعتماد ملتا ہے کہ مانیٹری پالیسی صحیح راستے پر ہے۔”
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…