وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے جمعہ کے روزبحرہند کے ممالک کے ساتھ ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وہ ڈھاکہ میں مقامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تھنک ٹینک انڈیا فاؤنڈیشن اور ایم ای اے کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن یا انڈین اوشین نیول سمپوزیم جیسی سرشارتنظیمیں انتہائی اہم ہیں۔
نیبرہڈ کی فرسٹ پالیسی
جے شنکر نے کہا، “ہندوستان بحرہند کے تمام ممالک کی فلاح وبہبود اورترقی کا عہد رکھتا ہے۔ ہمارے پاس انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن یا انڈین اوشین نیول سمپوزیم جیسی سرشارتنظیمیں ہیں جن کی اپنی مقبولیت ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے پڑوس کی پہلی پالیسی، ساگرآؤٹ لک اورتوسیعی پڑوس کے لئے ہمارے وژن کے ذریعہ اس یقین کو بڑھایا ہے۔ جے شنکر ڈھاکہ میں ایک علاقائی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام تھنک ٹینک، انڈیا فاؤنڈیشن نے کیا تھا، جسے آرایس ایس کا قریبی سمجھا جاتا ہے اوروزارت خارجہ کے تعاون سے اسپانسرکیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق بحریہ کے افسرکمانڈرآلوک بنسل انڈیا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیں اورآرایس ایس کے سینئرلیڈررام مادھو کا بھی اس میں کردار ہے۔
اجیت ڈوبھال کے بیٹے شوریہ ڈوبھال نے کیا ٹوئٹ
وہیں اسے لے کراین ایس اے اجیت ڈوبھال کے بیٹے شوریہ ڈوبھال نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 6 ویں بحرہند کانفرنس میں “انڈو پیسیفک میں اقتصادی طورپرپائیدارمستقبل کے لئے روڈ میپ” پر ایک سیشن کی صدارت کی۔ شوریہ ڈوبھال انڈیا فاؤنڈیشن کی گورننگ کونسل میں شامل ہیں، جس میں ونے سہسربدھے اورسواپن داس گپتا بھی شامل ہیں، اس کی ویب سائٹ کے مطابق، شوریہ کے ٹوئٹربائیومیں کہا گیا ہے کہ وہ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن، مالدیپ کے نائب صدرفیصل نسیم، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اورکئی وزرائے خارجہ بھی چھٹی کانفرنس میں موجود تھے۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…