UP Board 10th 12th Result: اتر پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے منگل کو 10ویں اور 12ویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ 10ویں کے نتائج میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ 10ویں میں 93 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں جبکہ 86 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔ وہیں یوپی بورڈ 12ویں میں 75.52 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ یوپی بورڈ امتحان شامل ہونے والے طلبا میں سے 15,21,422 لڑکے اور 13,42,199 لڑکیاں ہیں۔ ان میں 13,18,210 لڑکے اور 12,52,777 لڑکیوں نے امتحان پاس کیا ہے۔
10 ویں میں سیتا پورکی رہنے والی پریانشی سونی 98.33 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپربنی ہیں۔ کانپوردیہات کے رہنے والے کشاگر پانڈے دوسرے نمبرپررہے ہیں اور انہوں نے 97.83 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ مشکوۃ نور نے بھی 97.83 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں. ایودھیا کی مشکوۃ نور نے صوبے میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
مہوبہ کے شبھ چھاپرا نے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کیا
انٹرمیڈیٹ میں مہوبہ کے رہنے والے شبھ چھاپرا نے 97.80 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ پیلی بھیت ضلع کے رہنے والے سوربھ گنگوار دوسرے مقام پر رہے ہیں اور 97.20 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹاوہ کی رہنے والی انامیکا تیسرے مقام پر رہی ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں انامیکا نے 97.20 فیصد پوائنٹ حاصل کیا ہے۔
نتائج دیکھنے کے لئے بچوں کو سب سے پہلے آفیشیل ویب سائٹ upresults.nic.in پردیکھنا ہوگا۔
اس کے بعد ہوم پیج پر اس لنک پرکلک کریں، جس پر یوپی بورڈ 10ویں نتاج نام کا لنک دیا گیا ہو۔
ایسا کرتے ہی جو نیا (صفحہ) پیج کھل کرآئے گا، اس پر اپنی تفصیل ڈالیں، مثلاً اپنا رول نمبر، ڈیٹ آف برتھ، کیپچا کوڈ وغیرہ یا کوئی اور جانکاری مانگ رہا ہو تو اسے بھی ڈال دیں۔
اس کے بعد سبمٹ کردیں۔
اتنا کرتے ہی آپ کا رزلٹ (نتیجہ کارڈ) کمپیوٹراسکرین پر نظرآنے لگے گا۔
یہاں طلبا اپنے نتائج چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…