قومی

Delhi Liquor Policy Case: منیش سسودیا کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کی چارج شیٹ میں پہلی بار آیا نام

Manish Sisodia Named In CBI Chargesheet: سی بی آئی شراب پالیسی معاملے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق جانچ کر رہی ہے۔ اس کو لے کر مرکزی جانچ ایجنسی نے 26 فروری کو دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی بھی شراب پالیسی سے متعلق جڑے منی لانڈرنگ معاملے سے متعلق پوچھ گچھ کرتے ہوئے دعویٰ کر رہی ہے کہ شراب پالیسی میں ہوئی بدعنوانی سے منیش سسودیا ہی اہم ملزم ہیں۔ ان پر سازش کرنے کا الزام ہے۔

اروند کیجریوال سے ہوئی تھی پوچھ گچھ

الزام ہے کہ دہلی حکومت کی 22-2021 کی شراب کاروباریوں کو لائسنس دینے کے لئے کچھ ڈیلرون کو فائدہ پہنچایا گیا، جنہوں نے مبینہ طورپر اس کے لئے رشوت دی تھی۔ گزشتہ ہفتے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے سی بی آئی نے اس معاملے میں تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ شراب پالیسی معاملے کو من گھڑت بتاتے ہوئے اروند کیجریوال نے پوچھ گچھ کے بعد کہا تھا کہ مرکزی حکومت عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ یہ ایک قومی پارٹی بن گئی ہے۔

منیش سسودیا نے سبھی الزامات سے انکارکیا ہے اوراپنی ضمانت عرضی میں عدالت سے کہا تھا کہ مرکزی ایجنسی کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس معاملے میں کل ملاکر10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اورمنیش سسودیا کو چھوڑکرسبھی ضمانت پرباہر ہیں۔ وہیں بی آرایس لیڈر اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا سے بھی اس معاملے میں پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

منیش سسودیا کی بیوی اسپتال میں داخل 

اس درمیان منگل کو منیش سسودیا کی بیوی کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ وہ آٹوامیون ڈس آرڈر سے متاثرہیں۔ منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے منیش سسودیا کی رہائش گاہ پران کی بیوی سے ملاقات کرکے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ کیجریوال نے کہا تھا کہ سرحد منیش سسودیا ایک بہت ہی سنگین بیماری سے متاثر ہیں۔ منیش سسودیا کا بیٹا پڑھائی کے لئے بیرون ملک میں ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

1 hour ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

2 hours ago