بین الاقوامی

US President Election 2024: جو بائیڈن لڑیں گے 2024 کا صدارتی الیکشن، کہا- جمہوریت کو بچانے کے لئے اٹھانا پڑتا ہے ایسا قدم

Joe Biden News: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل (25 اپریل) کو اس بات کا اعلان کیا کہ وہ 2024 کا صدارتی الیکشن لڑیں گے۔ جو بائیڈن نے وہائٹ ہاؤس کے باہرہوئے تشدد اور احتجاج کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹ کے کیپشن میں جو بائیڈن نے لکھا ہے کہ ہرنسل کے پاس ایک ایسا موقع آتا ہے، جب انہیں جمہوریت کو بچانے کے لئے کھڑے ہونا پڑتا ہے۔ یہ بنیادی آزادی کے لئے ہوتا ہے، اس لئے میں متحدہ ہائے ریاست کے صدارتی عہدے کے لئے دوبارہ الیکشن لڑنے جا رہا ہے۔ ہم سے جڑیئے، صدارتی الیکشن کے لئے جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، جو بائیڈن نے پھر سے وہائٹ ہاؤس کی سینئرافسراورلمبے وقت سے ڈیموکریٹک پارٹی کی کارکنان جولی شاویزروڈگرزکو اپنی انتخابی مہم کے منیجمنٹ کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس سے پہلے پیر(24 اپریل) کومیڈیا سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا تھا کہ میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میں پھرالیکشن لڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ میں جلد ہی اس کا اعلان کردوں گا۔

دوبارہ الیکشن لڑیں گے جوبائیڈن

جو بائیڈن کے پھرسے امریکہ کے صدارتی عہدے ک الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ملک کی نائب صدر58 سال کی کملا ہیرس نے بھی کہا ہے کہ وہ نائب صدرعہدے کی دوڑمیں دوبارہ شامل ہوں گی۔ آج سے 3 سال پہلے 2020 میں کملا ہیرس پہلی افریقی-امریکی اورایشیائی-امریکی نژاد کی نائب صدربنی تھیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن میں اتریں گی۔ ٹوئٹ میں لکھا، ”ایک امریکی ہونے کے واسطے ہم آزادی اورحق میں یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ ہماری جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہوگی، جتنی ہماری اس کے لئے لڑنے کی خواہش ہے۔ اسی وجہ سے جو بائیڈن اورمیں پھرسے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔“

ڈونالڈ ٹرمپ بھی ہیں میدان میں

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، جوگزشتہ دنوں سرخیوں میں بنے ہوئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال نومبر 2022 میں 2024 کے صدارتی عہدے کے لئے ریپبلکن کے طورپرنامزدگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ کے آئندہ صدرکا الیکشن 5 نومبر، 2024 کو ہوگا۔ ایسے میں اس بات پرتعطل بنا ہوا تھا کہ کیا اس بارامریکی صدرجوبائیڈن انتخابی میدان میں نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Political Economic Crisis: پاکستان میں ہوگا فوجی تختہ پلٹ، سابق وزیر اعظم عباسی کے بیان نے اڑائی شہباز حکومت کی نیند

جو بائیڈن کے انتخابی میدان میں اترنے پر تعطل اس لئے بھی بنا ہوا تھا کہ حال فی الحال میں ان کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ دعویٰ کر رہے ہیں کہ جو بائیڈن کے نام پر پارٹی کے اندربھی رضا مندی نہیں بن رہی ہے، لیکن آخرکارانہوں نے اپنا نام طے کردیا کہ وہ اس باربھی الیکشن لڑیں گے۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

43 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago