Delhi CM Arvind Kejriwal Security Breach: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سیکورٹی میں لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ نو فلائی زون میں ڈرون اڑتا ہوا نظرآیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص نو فلائی زون میں ڈرون اڑاتا ہوا نظرآیا، جس کے بعد پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ کی سیکورٹی میں لاپرواہی کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال کچھ شرپسند عناصر نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملہ بول دیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے گھر پر حملہ کرنے والوں نے سی سی ٹی وی بھی توڑ دیئے تھے۔ اس معاملے نے کافی طول پکڑا تھا۔
اس وقت کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے الزام لگایا تھ کہ کچھ شرپسند عناصرنے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیئے۔ منیش سسودیا نے یہ بھی الزام لگائے تھے کہ وزیراعلیٰ کے گھر کے باہرلگے بوم بیریئربھی توڑ دیئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر70 مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔ وہیں اس معاملے سے متعلق بی جے پی اورعام آدمی پارٹی کے درمیان زبانی جنگ تیزہوگئی تھی۔
توڑے گئے تھے سی سی ٹی وی کیمرے
پورے معاملے میں پہلے دہلی پولیس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ بی جے پی یوا مورچہ کے تقریباً 200 کارکنان نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ شروع کیا تھا۔ کچھ مظاہرین بیریکیڈ توڑکروزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہرتک پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد مظاہرین نے دروازے پرپینٹ پھینک دیا تھا اور یہاں سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی توڑ دیا تھا۔
وزیراعلیٰ کیجریوال نے کیا کہا تھا؟
دراصل، وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی میں ’دی کشمیرفائلس‘ فلم سے متعلق ایک بیان دیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ اگریہ فلم سبھی کو دکھانی ہے تواسے یوٹیوب پرڈال دیں، جس سے سبھی لوگ مفت میں فلم دیکھ پائیں گے۔ کیجریوال کے اسی بیان کے خلاف مظاہرین نے ان کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کیا تھا۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…