قومی

UP Global Investors Summit 2023: ‘صرف پانچ سالوں میں بدل دی یوپی کی پہچان’، گلوبل انوسٹرس سمٹ میں بولے وزیر اعظم مودی

UP Global Investors Summit 2023: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اترپردیش گلوبل سمٹ 2023 کا افتتاح کیا۔ اس کے لئے انہوں نے گلوبل ٹریڈ شو اور انویسٹ یوپی 2.0 کی شروعات کی۔ اس دوران وہاں آئے لوگون کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج یوپی ملک میں اپنے لا اینڈ آرڈر کے لئے جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس سمٹ میں سبھی کا استقبال ہے۔ میں ذمہ داری کو نبھانے کے لئے اس سمٹ کا حصہ بنا ہوں۔ یوپی کی سرزمین اپنی ثقافتی شان وشوکت کے لئے جانی جاتی ہے، اس لئے یوپی کے تئیں میرا خصوصی پیار ہے۔

ہندوستان دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت

وزیرا عظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے۔ دنیا کی ہرقابل اعتماد آواز یہ مانتی ہے کہ ہندوستان کی معیشت تیزی سے آگے بڑھتی رہے گی۔ اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ ہے کہ ہندوستانیوں کا خود پر بڑھتا ہوا بھروسہ۔ آج ہندوستان کا ہر شہری زیادہ سے زیادہ ترقی ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے، وہ اب ہندوستان کو جلد از جلد توسیع ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

کچھ سال پہلے یوپی تھا بیمار صوبہ

وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج یوپی ایک آشا اورامید بن چکا ہے۔ ایک وقت پریوپی بیماروصوبہ کہلاتا تھا، ہرکوئی یوپی سے اپنی امیدیں چھوڑچکا تھا، لیکن گزشتہ 6-5 سالوں میں یوپی نے اپنی نئی پہچان قائم کرلی ہے۔ اب یوپی اپنے گڈ گورننس کے لئے پہچانا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Vande Bharat Express: ملک کو ایک ساتھ ملی دو وندے بھارت ایکسپریس، وزیراعظم مودی نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا روانہ

 اترپردیش میں جمعہ سے شروع ہو رہے گلوبل انوسٹرس سمٹ 2023 (جی آئی ایس-23) کے لئے رویڈ کارپیٹ بچھایا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش گلوب انوسٹرس سمٹ 2023 میں نمائش کا افتتاح کیا۔ تقریب میں 10 ہزار سے زیادہ نمائندوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔ ان میں 41 ممالک کے 400 سے زیادہ نمائندے، اعلیٰ صنعت کار، مرکزی وزرا، 10 شریک ممالک کے وزرا، سفارت کار، معروف کمپنیوں اوربینکوں کے سی ای اوز کی شرکت کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو بیرون ممالک سے 7.12 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے والے تقریباً 150 تجویز(ایم او یوسمیت) حاصل ہوئے ہیں۔ ریاست کے ایک افسر نے کہا، ریاست میں تقریباً 15 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے متعلق 14 سے 15 ہزار تجاویز حاصل ہوئی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago