بین الاقوامی

Israel-Hamas Cease Fire:جنگ بندی ہوتے ہی نتن یاہو کو لگا بڑا جھٹکا، اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر سمیت 3 وزرا مستعفی،حکومت غیر مستحکم

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی سربراہی میں اوٹزما یہودیت (یہودی طاقت) پارٹی نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی وجہ سے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ پارٹی لیڈر اور دو دیگر رکن وزراء نے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ایک بیان میں اوٹزما یہودت نے جنگ بندی کے معاہدے کو ’حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے‘ کا نام دیا اور غزہ میں ’سیکڑوں قاتلوں کی رہائی‘ اور ’جنگ میں (اسرائیلی فوج کی) کامیابیوں کو ترک کرنے‘ کی مذمت کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنے وزرا کے استعفے کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت سے یہودی سخت گیر پارٹی کے نکلنے سے نہ تو اتحاد میں کمی آئے گی، اور نہ ہی جنگ بندی متاثر ہوگی، لیکن اتحادی وزرا کے جانے سے اتحاد غیر مستحکم ہو گیا ہے۔قبل ازیں قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے جمعرات کی شام کو کہا تھا کہ اگر کابینہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دی تو ان کی پارٹی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے حکمران اتحاد سے دستبردار ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ بندی کے معاہدے پر تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمل درآمد شروع ہو گیا تھا، چند گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔اب اس جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے اور حماس نے تین یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے جبکہ اسرائیل 90 فلسطینیوں کو آزاد کرکے جنگ بندی کو کامیاب بنا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

1 minute ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

37 minutes ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

56 minutes ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

1 hour ago

Attack on Saif Ali Khan: حملہ آور کو نہیں معلوم تھا کہ وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو رہا ہے… اجیت پوار کا بڑا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اداکار سیف علی خان پر…

2 hours ago