فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیاہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے۔ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین قیدیوں کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں ابتدائی طبی معائنے کے لیے اسرائیل کے فوجی ہسپتال لے جایا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لائیو ٹیلی ویژن کوریج میں تین خواتین یرغمالیوں کو حماس کے مسلح افراد نے گھیرے ہوئے ایک گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ یرغمالی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی گاڑیوں میں سوار ہو گئے جبکہ جنگجوؤں کے ہجوم نے حماس کے مسلح ونگ کے نام کے نعرے لگائے۔ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ ریڈ کراس کے مطابق خواتین کی صحت اچھی ہے۔ اس سے قبل حماس نے رہا ہونے والے پہلے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی شناخت رومی گونن، ڈورون سٹین بریچر اور ایملی دماری کے طور کی تھی ۔
دوسری جانب اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر تھیں۔ حماس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کے بدلے رہا ہونے والے پہلے گروپ میں 69 خواتین اور 21 نوعمر لڑکے شامل ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خواتین کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والوں میں زیادہ تر فلسطینی خواتین اور بچے شامل ہوں گے، 90 فلسطینی قیدیوں کو مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس سے رہا کیا جائے گا، اسرائیلی قید میں موجود 90 فلسطینیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار تک نیپال میں چار روز سے جاری موسلا دھار بارش،…
ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے سیزن 2 میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب…
اے آئی ٹی سی کے نام اور ’پھول اور گھاس‘ انتخابی نشان پر دونوں دھڑوں…
اُجّین: مدھیہ پردیش کے اُجّین میں شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک چوڑی کرنے…
نیپال کے پہاڑی اور ترائی علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد بہار کے میدانی علاقوں…
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے…