Kho Kho World Cup 2025: ہندوستان نے تاریخ رقم کی ہے۔ خواتین کی ٹیم انڈیا نے کھو کھو ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیت لیا ہے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم فائنل میں نیپال کو شکست دے کر پہلی چیمپئن بن گئی۔ اس نے فائنل میچ 78-40 سے جیتا۔ ہندوستان کی خواتین کی کھو کھو ٹیم نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش کی ہے۔پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’ہندوستانی خواتین کی ٹیم کو پہلا کھو کھو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد! یہ تاریخی فتح ان کی بے مثال مہارت، عزم اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے مزید لکھا، ’’اس فتح نے ہندوستان کے قدیم ترین روایتی کھیلوں میں سے ایک کے لیے مزید روشنی ڈالی ہے، جس نے ملک بھر کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کیا ہے۔ دعا ہے کہ یہ کامیابی آنے والے وقت میں مزید نوجوانوں کے لیے اس کھیل کو آگے بڑھانے کی راہ ہموار کرے۔‘‘
دراصل کھو کھو ورلڈ کپ 13 جنوری سے نئی دہلی میں جاری تھا۔ خواتین ٹیم انڈیا نے اپنا پہلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف کھیلا۔ ہندوستان نے یہ میچ بہت بڑے مارجن سے جیتا تھا۔ ٹیم انڈیا نے جنوبی کوریا کو 175-18 سے شکست دی۔ ہندوستان نے اپنا دوسرا میچ ایران کے خلاف کھیلا۔ یہ میچ 100-16 کے فرق سے جیتا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے ملائیشیا کو شکست دی۔ یہ میچ 100-20 سے جیتا۔
یہ بھی پڑھیں- Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک
فائنل میں نیپال کی ٹیم سے تھا مقابلہ
خواتین کا فائنل میچ بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں ہندوستان کا مقابلہ نیپال سے تھا۔ تاہم ٹیم انڈیا نے یہ میچ بڑی برتری کے ساتھ جیت لیا۔ ٹیم انڈیا نے انہیں 78-40 کے فرق سے شکست دی۔ فائنل جیت کر ٹیم انڈیا کھو کھو ورلڈ کپ کی پہلی چیمپئن بن گئی ہے۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
-بھارت ایکسپریس
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اداکار سیف علی خان پر…