قومی

Vande Bharat Express in Maharashtra: ملک کو ایک ساتھ ملی دو وندے بھارت ایکسپریس، وزیراعظم مودی نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا روانہ

Vande Bharat Express: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ممبئی میں چھترپتی شیوا جی مہاراج ٹرمنس سے دو وندے بھارت ٹرین (ممبئی-سولا پور اور ممبئی-سائی نگرشرڈی) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو، ریاست کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی موجود رہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی سے چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر تین اور ملک میں ان کی کل تعداد 10 ہوگئی ہے۔

سی ایس ایم ٹی-سولا پور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلنے سے دونوں شہروں کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا اور سولا پور کے سدھوشور، اکالکوٹ، تلجاپور، سولا پور کے پاس پنڈھرپور اور پنے ضلع میں الاندی جانے والے تیرتھ یاتریوں کو سہولت ہوگی۔ وہیں دوسری وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سے ناسک ضلع میں واقع تریمبکیشور، سائی نگر شرڈی اور شی سگنا پور جانے والے عقیدت مندوں کو سہولت ہوگی۔

اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی جلسے کو بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ‘آج پہلی بار ایک ساتھ 2 وندے بھارت ٹرین کی شروعات ہوئی ہے۔ یہ ریاست میں سیاحت اور تیرتھ یاترا (عقیدتمندوں کی زیارت) کو فروغ ملے گا’۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین آج کے جدید ہوتے ہوئے ہندوستان کی شاندار تصویر ہے۔ یہ بھارت کی اسپیڈ اور اسکیل کے پیمانہ کی عکاسی ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں کتنی تیزی سے وندے بھارت لانچ ہو رہی ہے۔ اب تک 10 ایسی ٹرینیں لانچ ہوچکی ہیں۔ آج ملک کے 17 ریاستوں کے 108 اضلاع وندے بھارت سے جڑچکے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار 10 لاکھ کروڑ روپئے صرف انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے رکھے گئے ہیں۔ یہ 9 سال کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے، جس میں ریلوے کا حصہ 2.5 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ڈبل انجن کی حکومت کی ڈبل کوششوں سے مہاراشٹر میں کنیکٹیوٹی مزید تیزی سے جدید بنے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Amit Shah Condolence Chorbagan Stampede: چورباگان بھگدڑ کے زخمیوں سے ملے امت شاہ، اسپتال پہنچ کر خیریت دریافت کی، کہا، حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے

کولکاتا کے چورباگان درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

28 minutes ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

34 minutes ago

IRS OFFICER EKTA BISHNOI WINS 3 GOLD Medals: امریکہ میں ہندوستان کا پرچم بلند، آئی آر ایس افسر ایکتا بشنوئی نے 362.5 کلوگرام وزن اٹھا کر جیتے 3 طلائی تمغے

امریکہ کے شہر رینو میں منعقدہ عالمی ماسٹرز کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی…

49 minutes ago

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

1 hour ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

2 hours ago