قومی

Cow Hug Day Or Valentine’s Day: حکومت نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو ’Cow Hug Day‘ منانے کی اپیل واپس لے لی

Cow Hug Day Or Valentine’s Day 14th February: حکومت نے 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے کو ’کاؤ ہگ ڈے‘ (Cow Hug Day) کے طور پر منانے کی اپیل جمعہ (10 فروری) کو واپس لے لی۔ اینیمل ویلفیئر بورڈ (اے ڈبلیو بی آئی) نے اس کو لے کر حکم جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت اور ڈیری محکمہ کے تحت آنے والے اینیمل ویلفیئر بورڈ نے گزشتہ پیر کو 14 فروری کو ’کاؤ ہگ ڈے‘ کے طور پر منانے کی اپیل کی تھی۔

جمعہ کے روز اے ڈبلیو بی آئی کے حکم میں کہا گیا ہے، ’مجاز اتھارٹی اورماہی پروری، جانوروں کی دیکھ بھال اورڈیری کی وزارت کی ہدایات کے مطابق، 14 فروری 2023 کو ’کاؤ ہگ ڈے‘ منانے کے لئے ہندوستان کے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ اپیل واپس لی جاتی ہے۔‘

 سوشل میڈیا پر میمس اور جوکس بنے

اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی طرف سے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے بجائے ’کاؤ ہگ ڈے‘ کے طور پر منانے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ناراضگی دیکھی گئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر سینکڑوں میمس اور جوکس بنے تھے۔ حالانکہ گائے کو گلے لگانے کے فائدے بھی ہیں۔ اینیمل ویلفیئر بورڈ نے مثال پیش کی تھی کہ گائے کو گلے لگانے سے ’جذباتی خوشحالی‘ آئے گی اور ذاتی اور اجتماعی خوشی میں اضافہ ہوگا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago